جنرل کونسلر راجہ گلزار احمداورنوجوان سیاسی شخصیت اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے محتر مہ کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا محتر مہ کلثوم نوازکی وفات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک نیک ملنسار ، دلیر عورت تھیں ان کی وفات کسی المیہ سے کم نہیں ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ۔ ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان غم کی اس گھڑی میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرماہیں انہوں نے کہا کہ جب ایک وقت تھا کہ مسلم لیگ ن پر بہت مشکل دور تھا آمریت کی حکومت تھی تو اس وقت اس عظیم عورت محترمہ کلثوم نواز ہماری جماعت کو سہارا دیا اور تمام کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے رکھا پارٹی کے لیے دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاہیں گی ۔
Kahuta; The PML-N supporters in Kahuta region have paid glowing tribute to late Kalsoom Nawaz. Raja Gulzar Ahmed and Ishtiaq Ahmed Satti said she will be forever remembered.
ایم سی کہوٹہ کی طرف سے محرم الحرام میں امام بارگاہ چھنی بازارپانی کی سپلائی اور صفائی کا نظام بند
ایم سی کہوٹہ کی طرف سے محرم الحرام میں امام بارگاہ چھنی بازارپانی کی سپلائی اور صفائی کا نظام بند کر دیا ۔ ماہ محرم الحرام کی آج چارتاریخ ہے جبکہ سی او ایم سی کہوٹہ روز لارے لپے لگا رہا ہے ۔متولی امام بارگاہ ساہیں غلام قمر جعفری کا صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق ماہ محر م الحرام میں ہر سال کہوٹہ کی مر کزی امام بارگاہ میں صفائی کے انتظام ، جنریٹر ،پانی اور دیگر سہولیات تحصیل انتظامیہ مہیا کرتے تھے اسی سلسلے میں محرم الحرام سے ایک دن پہلے اے سی کہوٹہ ، ایس ایچ او کہوٹہ اور سی او ایم سی کہوٹہ نے مر کزی امام بارگاہ قصر آل عمران چھنی بازار کہوٹہ کا دورہ کیا اور وہاں کے متولی امام بارگاہ ساہیں غلام قمر جعفری ولد ساہیں محمد شفیع سے ملاقات کی اور وہاں کے انتظامات چیک کیے اس موقع پر اے سی کہوٹہ نے ان سے پوچھا کہ آپ کسی چیز کی ضروت ہو جس پر متولی امام بارگاہ نے کہا کہ ہمیں عشرہ محرم الحرام میں پانی اور صفائی کا انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے جس پراے سی کہوٹہ نے سی او کہوٹہ سے کہا کہ یہ آپ کی زمہ داری ہے جس پر انہوں نے حامی بھر لی مگر آج چار دن گزرنے کے باجود ایم سی کہوٹہ کی طرف سے ناں تو صفائی کا کوئی بندہ آیا اور ناں ہی پانی کا کوئی انتظام ہوا متولی امام بارگاہ جس کو بھی کال کرتے ہیں وہ آگے سے ان کو لارے لپے ہی لگا ہے خود سی او کہوٹہ بھی ان کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں ۔متولی امام بارگاہ ساہیں غلام قمر جعفری نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
مزمل ٹاؤں محلہ سادات شکریال میں واقع ٹیوب ویل سے تمام علاقے کو پانی سپلائی یکساں جاری
مزمل ٹاؤں محلہ سادات شکریال میں واقع ٹیوب ویل سے تمام علاقے کو پانی سپلائی یکساں جاری ہے یہ واٹر سپلائی اہل علاقہ کے تعاون سے ہی جاری و ساری ہے ان خیالات کا اظہار واٹرسپلائی سکیم کے چیئرمین سردار ظریف نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ چند ایک لوگ جو بل ادانہیں کرتے ہیں جب ان سے پانی کا بل مانگا جائے تو جھوٹا پروپگنڈہ شروع کر دیتے ہیں ہم نے اہلیان علاقہ کے تعاون سے ہی بجلی کا بل تنخواہیں اور دیگر ضروریات پوری کر نی ہوتی ہیں ہم نے کئی با ر موجودہ چیئرمین یونین کونسل 47عامر سہیل کو کہا کہ آپ اس سکیم کو خود چلاہیں یا محکہ واسا کے حوالے کر دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے میں دو مر تبہ کونسلر منتخب ہو چکا ہوں ا س لیے کچھ لوگ میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کو مایوسی کے سوا کچھ بھی ھاصل نہیں ہو گا ۔