تحصیل گوجرخان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس اور الیکشن 2018-19 کا انعقاد گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہوا ، جس میں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی موجودگی میں انتخابات کا انعقاد ہوا، متفقہ طور پر راجہ سہیل کیانی چیئرمین ، چوہدری سرفراز خالد وائس چیئرمین ، انوارالحق قریشی صدر ، سعادت حسن بٹ سینئر نائب صدر ، راجہ حسن اعجاز جنرل سیکرٹری ، عقیل احمد مرزا فنانس سیکرٹری منتخب کر لئے گئے، نومنتخب عہدیداران کو تحصیل گوجرخان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران و ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
Gujar Khan; The Body building association Gujar Khan held a meeting and elected Raja Sohail Kiyani as Chairman, A new team was elected at the meeting for the coming year.
مسلم لیگ ن گوجرخان کے مقامی قائدین نے لاہور جا کر جنازہ میں شرکت
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کی وفات پر مسلم لیگ ن گوجرخان کے مقامی قائدین نے لاہور جا کر جنازہ میں شرکت کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص، چوہدری محمد اشتیاق، خواجہ جہانگیر، راجہ خرم ممتاز، خواجہ اعجاز، طیب قریشی، چوہدری جمیل ،ارشاداحمد سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد ہمراہ تھی
گوجرخان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ
گوجرخان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واپڈا کے اعلیٰ احکام سے رابطہ کر کے گوجرخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے کا کہا اس حوالہ سے چوہدری محمد عظیم نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ گوجرخان میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ جاری تھا اور مقامی تاجر برادری نے اس حوالہ سے احتجاج کی بھی جو کال دی تھی جس پر میں نے فوری طور پر اسلام آباد میں واپڈا کے اعلیٰ آفیسرز سے رابطہ کیا اور تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے گی اور شیڈول کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی چند روز میں اہل گوجرخان کو واضح فرق محسوس ہوگا ادھر مرکزی انجمن تاجران کے صدر وبانی چوہدری محمد اقبال، شیخ محمد نعیم، شہزادہ خان، شیخ عبدالغفورکیانی، مرزامنور حسین اور ملک محبوب حسین پر مشتمل ایک وفد نے ایکسیئن آفس جا کر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر اپنے شدید ردعمل کااظہا رکیا انجمن تاجران کے عہدیداران نے کہا کہ فوری طور پر بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیاجائے
حکومت نے آتے ہی نااہلیوں کے انبار لگانا شروع کر دیئے
پاکستان پیپلز پارٹی شہر گوجرخان کے صدر اور سابق صدر بارایسوسی ایشن گوجرخان طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ PTI کی حکومت نے آتے ہی نااہلیوں کے انبار لگانا شروع کر دیئے ہیں ، لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہ ہے ، لوڈشیڈنگ کا تمام تر دباؤ تحصیل گوجرخان کی طرف اور بالخصوص شہر کی طرف ہے ، حکومت وقت خود لوگوں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ دن کے وقت کاروباری اوقات میں بجلی کا شارٹ فال حد سے زیادہ ہے ، جبکہ رات کے وقت 10 دفعہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اس سے نہ صرف کاروبار بلکہ رات بھر جاگنے سے لوگوں کو ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں، اگر گوجرخان میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی تو عوام احتجاج پر بھی مجبور ہو جائیں گے۔
تعزیت
پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی صدر طاہر راحیل اعوان، رہنما قاضی نعمان، ڈاکٹر شعیب ، محسن صغیر بھٹی و دیگر نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ مرحومہ ایک بہادر خاتون تھی اور انہوں نے اپنی زندگی میں جمہوریت کی بحالی کیلئے آمر وقت کے سامنے کلمہ حق بلند کیا تھا ان کی کمی سیاست میں ایک لمبے عرصہ تک محسوس کی جائے گی۔
راجہ جواد احمد کی طرف سے محمد عمر کے اعزاز میں ظہرانہ
پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی میں 712نمبر کے ساتھ یونیورسٹی میں تاپ کیا اور گولڈ میڈل کا اعزاز پایامحمد عمر علی سرور شہید کالج کے سٹوڈنٹ ہیں اور کنیٹ خلیل کے گاؤں بوکن سے تعلق رکھنے والے محمد عمر علی کے والد متحرم ایک کارکانے میں چودہ ہزار روپے پر مزدوری کرتے ہیں پانچ بہن بھائی زیر تعلیم ہیں حلال کی کمائی سے بچوں کی کفالت کرتے ہیں کھبی بھی رزق کی تنگی محسوس نہیں کی اﷲپاک نے محمد عمر جیسے درخشاں ستارہ جیسی اولاد دی ایک بیٹی نے2018میں ایف ایس سی میں 951مارکس لیے اس موقع پر سرور شہید کالج کے پرنسپل ساجد بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ محمد عمر کالج کا فخر ہیں انہوں نے نہ صرف کالج بلکے پوری تحصیل گوجرخان کا نام روشن کیا جماعت اسلامی کے امیر راجہ جواد احمد کی طرف سے محمد عمر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے سابق امیر مرزا محمد منیر اور راجہ کاشف نے شرکت کی
تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت ٹھاکرہ موڑ پر ایک شخص اسرار احمد ساکن ڈھوک ملکاں راولپنڈی کو مشکوک جان کر چیک کیا تو اس کے ہاتھ میں ااُٹھائے ہوئے کین میں 10لیٹر شراب تھی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا