Watford; Raja Tahir Maqsood of Nala Musalmana returns from Hajj Pilgrim
وٹفورڈ میں مقیم موہڑہ حسنال، نلہ مسلماناں کے رہائشی راجہ طاہر حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ آئے
وٹفورڈ میں مقیم موہڑہ حسنال، نلہ مسلماناں کے رہائشی راجہ طاہر حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ آئے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے چئرمین محمد نصیر راجہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی اور راجہ عمر حیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر مبارکباد پیش کی راجہ طاہر نے نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے اللہ نے مجھ نا چیز کو حج کی سعادت نصیب فرمائی انہوں نے مزید کہا کے حج کرنے کے بعد حج کا خیال رکھنا چاہئے اپنے اندر تبدیلی لانی چاہئے تاکے باقی لوگوں کے لیے مثال بنے اور جب اللہ آپ کو توفیق دے تو حج ضرور کریں اگر آپ پر حج کرنے کی استطاعت ہوجائے تو اس فرض کو ضرور پورا کریں ۔ انہوں نے کہا کے ہم نے پورے پاکستان اور برطانیہ کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ۔ آخر میں حاجہ راجہ طاہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Watford; Raja Tahir Maqsood of Morra Hasnal, Nala Musalmana has returned from Hajj pilgrim, he was given warm reception on his return, Pothwar.com team went to Watford to congratulate Raja Tahir on his return.
لوٹن بارو کونسل کا ایک فیصلہ متنازع معاملہ اختیار کر گیاہے
Rubbish not collected in Luton for past 2 weeks
لوٹن بارو کونسل کا ایک فیصلہ متنازع معاملہ اختیار کر گیاہے جس کے تحت 2اکتوبر سے کالے بنز bins دو ہفتے کے بعد صاف کئے جائیں گے، کونسل نے یہ فیصلہ اخراجات کی بچت کے لئے کیاہے۔ اس وقت bins collections black کی یہ سہولت ہفتہ وار موجود تھی۔ قصبہ میں پاکستانی کشمیری اور بنگالی کمیونٹی آباد ہے جس کے باعث اقلیتی طبقات سے زیادہ رد عمل کی توقع کی جارہی ہے۔
مانچسٹر میں پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون ڈاکٹر روبینہ شاہ کا مجسمہ سینٹرل لائبریری میں رکھا گیا
Pakistan origin High Sheriff of Manchester Dr Robina Shah honoured at central library
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پہلی بار برٹش پاکستانی خاتون ڈاکٹر روبینہ شاہ کا مجسمہ سینٹرل لائبریری میں رکھا گیا ہے۔ برٹش پاکستانی ہائی شیرف کے مجسمہ کا انتخاب 25برطانوی باشندوں کے درمیان مقابلہ کے بعد کیا گیا۔ ڈاکٹر روبینہ شاہ مانچسٹر یونیورسٹی میں سینئر لیکچرار کے طور پر کام کررہی ہیں، کچھ ماہ پہلے ملکہ برطانیہ کی جانب سے ڈاکٹر روبینہ شاہ کو بطور ہائی شیرف تعینات کیا گیا تھا۔
سلاؤ تندوری یوکے میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب منائی گئی
Defence day celebrated at Slough Tandoori, UK
سلاؤ تندوری یوکے میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب منائی گئی۔ مرزا افتخار حسین آف جہلم اور نذیر حسین مرزا آف دوبیرن حال مقیم برطانیہ کے ہائی اسٹریٹ سلاؤ میں واقع پی کے سلاؤ تندوری ٹیک اوے اینڈ ریستورنٹ میں چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جنہوں نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کو شکست دی۔ قوم آج انہی شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انہیں یاد کرتی ہے۔ جنہوں نے پاکستان کی سا لمیت اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔ پاک فوج کی خدمات کو سراہنے والوں میں راجہ اختر علی، مرزا افتخار، راجہ یاسین، دانیال اور بیزل شامل تھے۔ جبکہ برٹش کشمیری لیڈر راجہ واجد خان نے ایک مبصر کے طور پر یوم دفاع پاکستان کی اس پروقار تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
برٹش پاکستانی غازی علم دین وفات پا گئے
Ghazi Ilam Din Jhelum passed away in Slough
برٹش پاکستانی غازی علم دین وفات پا گئے۔ مینر پارک، سلاؤ ، برکشائر، انگلینڈ یو۔کے میں ایک عرصہ سے مقیم بزرگ پاکستانی کمیونٹی ممبر جناب غازی علم دین آف کالا دیو، ٹاہلیاں والا، جہلم، صوبۂ پنجاب، پاکستان کا دو دن قبل ویکسم پارک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ بارہ ستمبر بروز بدھ کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ، ڈائنڈ روڈ، سلاؤ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب و امام جامع مسجد غوثیہ، حافظ عدنان ظہیر نے پڑھائی۔نماز جنازہ یں ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جن یں راجہ سروپ خان، عبدالحمید مغل، حافظ خادم حسین، چوہدری علی اصغر، چوہدری مشتاق حسین، حاجی راجہ پِنوں خان، حاجی سلیمان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، چوہدری محمد ایوب، حاجی عبدالرشید، امیر خان، مجید خان اور چوہدری سلیم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ بعد از نماز جنازہ غازی علم دین مرحوم کی تدفین سلاؤ کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔ اور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ دریں اثناء کشمیری راہنماء مشتاق ملک نے بھی غازی علم دین مرحوم کی وفات پر سوگوار خاندان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔