DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan to Dhuangalli in need of major repairs

گزشتہ ستر سالوں سے شرقی کلر سیداں سیاسی اور حکومتی اداروں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکا ؟

سہوٹ کلیال تحصیل کلر سیداں،جب الیکشن کا موسم آتا ہے،تو ہمیشہ کی طرح چند افراد شرقی کلر سیداں کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے میدان میں آ جاتے ہیں ،جب الیکشن کا مطلع صاف ہو جات ہے تو پانچ سال تک عید کا چاند بن جاتے ہیں،ایسے بھولے لوگ ہیں ،کہ بار بار آزمائش کے باوجود دھوکے میں آ جاتے ہیں،شرقی کلر سیداں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد وخواتین شامل ہیں بیرون ملک سفیر پاکستان کا کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں،گزشتہ ساڑھے تین سال سے کلر سیداں سے دھان گلی روڈ انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے باربار یاد دھانی کے باوجود کوئی پُر سان حال نہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ تیس سال سے اس علاقے کی ووٹوں سے منتخب ہوتے رہے ،انہوں نے پانچ باراس روڈ کا سروے کروایا،لیکن امتحان پاس نہ کر سکے،انہوں نے سوئی گیس کے لئے پائپ براستہ بیول ڈلوائے لیکن وہ بھی کام پایہء تکمیل تک نہ پہنچ سکا حالانکہ ان کا فرمان تھا کہ سوئی گیس والوں کو پیسے دے دئیے گئے ہیں،اس کھدائی کی وجہ سے کئی بڑے حادثے رونما ہو چکے ہیں،اس روڈ کا کون وارث ہے سیاسی حضرات،محکمہ پنجاب ہائی ویز،محکمہ شاہرات پنجاب ؟ اس روڈ پر آزاد کشمیر کی آدھی عوام مستفید ہوتی ہے،اس روڈ کو اگر نئے پاکستان میں نیا نہ بنایا جائے لیکن مرمت ایسی کی جائے جو کم از کم چھ ماہ تو نکال سکے،امید ہے کہ ووٹ کے تقدس کو چار چاند لگائے جائیں گئے،عوام کا مطالبہ ہے کہ اس روڈ کو جلد مرمت کیا جائے تاکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے نہ ہو۔

Kallar Syedan; The Kallar Syedan to Dhuangalli road is in need of major repairs, despite the elected leaders making pledges before and after the election, the road situation is still the same and being overlooked, the highway authorities and elected leaders are asked to take notice.

For more please watch the video above…

 

Show More

Related Articles

Back to top button