Kallar Syedan; Three year old child dragged to death by driver in village Phaleena
تین سالہ بچہ کیری ڈبے تلے آ کر جاں بحق ،ڈرائیور اسے گاڑی کے ساتھ دو کلومیٹرتک روندتا ہوا چلا گیا
تین سالہ بچہ کیری ڈبے تلے آ کر جاں بحق ،ڈرائیور اسے گاڑی کے ساتھ دو کلومیٹرتک روندتا ہوا چلا گیا موٹرسائیکل سواروں نے پیچھاکرکے گاڑی کو روکا اور کمسن مردہ بچے کو گاڑی سے الگ کیا، یہ واقعہ پیر کے روز گاؤں پھلینہ میں پیش آیا کیری ڈبہ lxl7385 جسے احسان ولد تنویر چلا رہا تھا وہ کسی کام سے گاؤں پھلینہ گیا واپسی پر سڑک کنارے کھیلتا تین سالہ بچہ محمد حارث گاڑی سے لگنے کے بعد گاڑی کی کمانیوں میں پھنس گیا ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا لیا مقامی لوگوں نے موٹرسائیکل پر اس کا پیچھا کیا اور اسے دو کلومیٹر دور روک کر گاڑی کے نیچے سے مردہ بچے کو الگ کیا حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اسے قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور کمسن بچے کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔
Kallar Syedan; A Heartless driver who hit a 3 year old child and then tried to get away, not knowing the child was being dragged under the Suzuki carry, The driver dragged the child for 2km before he was stooped by chasing motorbikes that he has a child under the Suzuki. The driver was from Azad Kashmir, while the child has been named as Mohammad Harris.
مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سینٹر کلرسیداں کا اچانک دورہ
مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ سینٹر کلرسیداں کا اچانک دورہ ،لوگوں سے مسائل معلوم کیے سینٹر میں موجود لوگوں نے انہیں بتایا کہ تمام لوگ اپنی اپنی باری کے منتظر ہیں ٹوکن جاری ہونے کے بعد کسی کا نمبر کراس نہیں کیا جاتا لوگوں نے کہا کہ یہاں کسی نے ان سے پیسے طلب نہیں کیئے تمام لوگوں کے کام اپنی باری پر ہو رہے ہیں ریکارڈ سینٹر کے انچارج سلیمان مشتاق نے ایم پی اے کو ریکارڈ سینٹر میں کام کے بارے میں بریفنگ دی اورکہا کہ یہاں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پرکام ہوتا ہے اسی عمارت میں بنک کا اہلکار موجود ہے جو ضروری فیس مقامی طور پر ہی وصول کر کے رسید جا ری کر دیتاہے سائلین کو بنک جانا پڑتا ہے نہ ہی دفتر میں کوئی اورآدمی ان سے رقم وصول کرنے کا مجاذ ہے البتہ سائلین کا کہنا تھا کہ سینٹر میں مستقل انچارج نہ ہو نے سے کچھ مشکلات بھی ہیں ،راجہ صغیر احمد نے سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اگر ہمارے ادارے میرٹ کو اپنا شعار بنالیں تو اس سے ان کی اپنی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے ہم سب نے مل کر اس ملک سے سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہے ہر شخص کا کام میرٹ پر ہونا چاہیئے تاکہ انہیں ارکان اسمبلی کے پیچھے سفارش کے لیئے نہ بھاگنا پڑے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما رکن بلدیہ سیدوقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ ،نمبردار عصمت اللہ،چوہدری محمد ذوالفقار ،بلال قیوم چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
محکمہ صحت پنجاب کے برطرف ڈیلی ملازمین نے پیر کے روز لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی
محکمہ صحت پنجاب کے برطرف ڈیلی ملازمین نے پیر کے روز لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی اور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا دھرنے میں راولپنڈی ،اٹک،جہلم،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،ساہیوال ،ملتان ،بہاولپوراور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈیلی ملازمین نے شرکت کی ،مینار پاکستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے بعدشرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہو ں نے دھرنا دیا مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس قبل محکمہ صحت میں ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیا تھا موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی انہیں برطرف کر کے ہزاروں کنبوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی کو بیروزگار نہیں کریں گے مگر پنجاب حکومت نے حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے محکمہ صحت پنجاب کے پڑھے لکھے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو ایک ویڈیو پیغام میں برطرف کر دیا ،انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کم تنخواہ لینے والے ان پڑھے لکھے ملازمین کو برطرف کرنے کی بجائے انہیں کام پر واپس لیا جائے اور انکے گھروں میں جاری فاقہ کشی کا خاتمہ کیا جائے ۔
ضلع راولپنڈی کے انتیس تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تقرریاں کر دی گئیں
ضلع راولپنڈی کے انتیس تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تقرریاں کر دی گئیں فوری تعیناتی کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کو یقینی بنانا ہے انسپکٹر محمد بشارت علی خان کو ایس ایچ او مری ،ظہیر الدین بابر کو کوٹلی ستیاں ،انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کو کلرسیداں،تنویر اشرف کو جاتلی،انوار الحق کو مندرہ،شیخ محمد قاسم کو گوجرخان ،طارق بن عزیز کو چونترہ ،حاجی طارق محمود کو روات ،اللہ یار کو صدر بیرونی،ظہیر الدین بابر کو واہ صدر ،ذوالفقار احمد کو واہ کینٹ ،محمد ریاض کو ٹیکسلا،کاشف اقبال کو مورگاہ،ثناء اللہ کو سول لائن ،عامر خان کو ایئرپورٹ ،محمد سعید کو ویسٹرج،مصطفیٰ کمال کو نصیر آباد،طاہر احمد کو ریس کورس ،نعیم اختر کو آر اے بازار ،عمران عبا س کو کینٹ ،یاسر مطلوب کو صادق آباد،جاوید اقبال کو نیو ٹاؤن،سردار شکیل کو بنی،محمد حفیظ کو وارث خان ،محمد الیاس کو پیر ودھائی ،ذوالفقار علی کو رتہ امرال ،اعزاز عظیم کو گنج منڈی اور سلطان قمر کو سٹی کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے ۔
سواں کیمپ میں تین گاڑیوں کی ٹکر سے جی ٹی روڈ بند رہی ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
سواں کیمپ میں تین گاڑیوں کی ٹکر سے جی ٹی روڈ بند رہی ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں یہ واقعہ سواں کیمپ میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک شخص تیز رفتاری سے روڈ کراس کر رہا تھا کہ اسی اثناء کو تیز رفتار ٹویوٹا ہائی ایس کی زد میں آگیا ڈرائیور نے بریک لگائی تو پیچھے سے آنے والی دیگر دو گاڑیوں سوزوکی پک اپ اور ہائی ایس اس سے ٹکرا گئیں گاڑیوں کی ٹکر سے سوزوکی پک اپ میں موجود آٹا سڑک پر بکھر گیا اور ایک گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود اور مولانا غلام مصطفیٰ سیالوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود اور مولانا غلام مصطفیٰ سیالوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ طارق محمود ،پرویز اختر منہاس ،چوہدری محمداشرف ،صوبیدار ظفراقبال بیگ،حاجی محمد اسحاق،حاجی اخلاق حسین ،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،ڈاکٹرشہباز باجوہ،رانا زعفران ،یاسر بھٹی نے ان کے گھر جاکر انہیں دلی مبارکباد دی ۔