کہوٹہ کے علاقہ بھون کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کی فرض شناس ہیڈ مسٹریس کو جبری طور پر تبادلہ کر نے پر اہلیان علاقہ اور سکول کی طالبات کا شدید احتجاج۔ ہیڈمسٹریس میڈم نسرین کو دوبارہ ہمارے سکول میں فی الفور تعینات ناں کیا گیا تو پنڈی روڈ بلاک کر کے احتجاج کر یں گے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون کے رنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول کی ہیڈمسٹریس میڈم نسرین اختر کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت درخواستیں دی گئی جس کی انکوئری ہوئی جس میں 500کے قریب گاؤں کے مرد و خواتین نے انکوئرای افسر کو بتایا کہ مذکورہ میڈم ایک بہت ہی نیک ، دیانتدار ، ایماندار اور فرض شناس ہیں جو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں وہ جب 2015میں ہمارے سکول میں آئی تھیں تو سکول میں طلبا ء طالبات کی تعداد45تھی انہوں نے شب و روز محنت کی اور اب 2018میں ہمارے سکول میں بچوں اور بچیوں کی تعداد تقریبا400کے لگ بھک ہے اور سکول کا رزلٹ بھی100%ہے مگر مذکورہ سکول میں موجود ہی کسی ملازمہ کی ملی بھگت کی وجہ سے ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی درخواست بازی کی اور اب ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے سکول کے بچوں اور بچیوں کا مستقبل تباہ ہونے کو ہے ہم اہلیان علاقہ مذکورہ ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی سے100%خوش ہیں اس لیے میڈم نسرین اخترکو دوبارہ ہمارے سکول گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بھون میں تعینات کیا جائے دورنہ ہم کہوٹہ پنڈی روڈ بلاک کر کے احتجاج کر نے پر مجور ہو جاہیں گے ان خیالا ت کا اظہار بھون کے معززین ملک محمد اشتیاق ، ملک ناصر شہزاد جنر ل کونسلر یوسی ہوتھلہ ، ملک حبیب الرحمن ،ملک قاسم چشتی ، ملک عزیز الرحمن ، ملک زبیر، ملک عاصم حبیب ، ملک نمبردار ملک فدا حسین ، ملک اویس ایڈوکیٹ ، ملک فرید نواز ایڈوکیٹ ، ملک جاوید ، ملک اخلاق ، ملک شاہد اکرم ، ملک کوثر ، ملک عبد القیوم ، ملک نسیم اشرف ، ملک عمران ،ملک وقاص ، ملک عبد الرشید سابق کونسلر ، ملک عابد حسین ، ملک ماسٹر نیاز حسین ، ملک شاہ نواز ، ملک مرتضیٰ سابق کونسلر ، ملک محمد سعود ، ملک عقیل اظہر ، صوفی محمد انور ، ملک رضوان ، ملک غلام ربانی ، ملک منظور حسین ، ملک محمد فیاض ، ملک محمو د اختر ، ملک حاجی نصیر ، ملک اظہر ، منظر عبا س، ملک مظہر ، ملک حاجی نذیر ، صوفی امداد حسین ، ملک شبیر اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے اس معاملے چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم پنجاب ،محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی افسران اور ڈی سی راولپنڈی سے فی الفور اور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
Kahuta; Parents, staff and school children have protested and have demanded that Madam Nasreen who was forced out of Boon government girls elementary school is reappointed. The education authorities have been asked to take notice or a protest will be taken out to block the main Kahuta road.
راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں استقبالیہ
راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں استقبالیہ ۔کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت۔عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا حلقہ پی پی سات کی عوام نے 25جولائی ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ۔ آزاد حثیت سے جو اعتماد مجھ پر کیا اس کا بدلہ اتاروں گا ۔عوام نے حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کو اپنی ووٹ سے مسترد کیا ہے ۔ ا نشاء اللہ ان کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا خادم بن کر خدمت کروں کا عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ ان خیالات کا اظہارخادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمدنے یونین کونسل دوبیرن خورد کی معروف سماجی شخصیت راجہ یاسر جنجوعہ آف موڑی راجگان کی طرف سے دیے گے استقبالے سے خطاب کی طرف سے دیے گے استقبالے میں موجود اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،راجہ فیض اللہ ایڈوکیٹ،ذوالقفارعلی ستی ، سردار ایم رضا،پٹواری راجہ خالد،خان طاہر کونسلر،حاجی راجہ مہربان، راجہ یاسر جنجوعہ ،راجہ ناصر جنجوعہ ، راجہ ظفراقبال ،راجہ فیصل جنجوعہ ، راجہ زوہیب جنجوعہ ، راجہ اخلاق جنجوعہ ، راجہ افتخار جنجوعہ ، راجہ مصور جنجوعہ ،راجہ وقاص جنجوعہ ، راجہ شوکت نواز، راجہ منور نواز،راجہ عثمان جنجوعہ سمیت دیگر افراد موجود تھے اپنے خطاب میں چیئرمین یونین کونسل دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،راجہ فیض اللہ ایڈوکیٹ،ذوالقفارعلی ستی ، سردار ایم رضاء نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا راجہ صغیر احمد جس بھی جماعت جاہیں ہم ان کے ساتھ ہمیں پتہ ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے عوام اور اہلیان علاقہ کے حق میں کریں گے انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ عوام کے مفادات میں کیا ہے انشاء اللہ ہمارے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے تبدیلی آگے گئی ۔
ایم سی کہوٹہ کی کارکردگی “ٹھاہ “کروڑ ں روپے ترقیاتی کام کر انے کے دعوے کر نے والے کہوٹہ میلاد چوک میں موجود گھڑا کو ٹھیک ناں کر ا سکے
ایم سی کہوٹہ کی کارکردگی “ٹھاہ “کروڑ ں روپے ترقیاتی کام کر انے کے دعوے کر نے والے کہوٹہ میلاد چوک میں موجود گھڑا کو ٹھیک ناں کر ا سکے۔ کئی افراداس میں گر کر اپنی ٹانگیں اور بازو ٹروا چکے ہیں جبکہ اسی گھڑے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے پانچ ماہ سے زاہد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایم سی کہوٹہ کی انتظامیہ اس کی طرف ایک آنکھ سے ناں دیکھا عوامی حلقوں کا انتظامیہ کی نااہلی پر شدید تنقید ۔جبکہ ایم سی کہوٹہ کی سب سے اہم اور زمہ دار شخصیت نامعلوم وجوہات کی بنا پر صرف گلیاں پکی کر نے پر ساری توجہ مر کوز کیے ہوئے ہیں ۔