Protest over bus stop fees increase in Kallar Syedan
بلدیہ کلر سیداں نے ایک بار پھر اڈا فیس کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے شہریوں کا شدید احتجاج
بلدیہ کلر سیداں نے ایک بار پھر اڈا فیس کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے شہریوں کا شدید احتجاج، تفصیلا ت کے مطابق بلدیہ کلر سیداں جس کے پاس جنرل بس اسٹینڈ یا سی کلاس سٹینڈ کی سہولت ہی موجود نہیں اس کے باوجود یہ وقتاً فوقتاً اڈا فیس کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتی ہے اس کا یہ اقدام قواعد کی خلاف ورزی ہے بلدیہ کلرسیداں کے پاس جنرل بس اسٹینڈ ہے نہ ہی سی کلاس کا اسٹینڈ موجود ہے تو اسے مختلف سڑکوں چوراہوں پر ڈنڈا بردار فورس کھڑی کر کے جبراً اڈا فیس کے نام پر بھتہ کی وصولی کا کوئی حق نہیں ۔اس سے قبل بھی یہ ادارہ آمداً میں اضافے کے نام پر باہر سے لٹھ بردار لا کر مقامی لوگوں کو رسوا کر چکا ہے اور اب ایک بار پھر بلدیہ کلر سیداں نے اسے بحال کر نے کا فیصلہ کیا ہے بلدیہ کا یہ اقدام شہریوں کے خلاف گہری ساز ش ہے ۔
The local authorities in Kallar Syedan have increased bus stand fees once again and bitter protest has broken out over it., It is alleged that their is no bus stand or c class bus stand but local authorities are still charging bus stand fees. Transporters are forced to pay the fees in various streets of Kallar Syedan.
حلقہ پی پی 10سے پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار کو عدالت نے ضمانت پر رہا
عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں حلقہ پی پی 10سے پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ چار دیگر رہنماؤں کو جیل بھیج دیا گیا راجہ فیض اکبر جنجوعہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی جس پر عدالت نے تین دن کے ریمانڈ پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ گرفتار ہونے والے حلقہ پی پی 10سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار مرزا پرویز اختر کیانی کو دہشتگردی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل توقیرعباسی، پنڈی کینٹ کے نائب صدر راجہ ظہیر، پی وائی او کے ڈویژنل رہنما عنصر کیانی ،سوشل میڈیا کے سیکرٹری عبدالرحمان توکلی کو پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر ہفتے کے روز دہشتگردی کورٹ میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ادھر بلاول بھٹو فورس کے صدر راجہ فیض اکبر جنجوعہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی جنہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کو والی بال میچ دیکھنا مہنگا پڑ گیاملزمان گاڑی چوری کر کے لے گئے
نوجوان کھلاڑیوں کو والی بال میچ دیکھنا مہنگا پڑ گیاملزمان گاڑی چوری کر کے لے گئے، کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔وقاص خالد ولد محمد خالد سکنہ پنج گراں راولپنڈی نے پولیس کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ رات 8 بجے میں اپنے بھائی طیب شہزاد کے ہمراہ شاہ باغ کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں والی بال کا میچ دیکھنے کیلئے آیا اور اپنی گاڑی نمبری ٹی این 811سوزوکی پک اپ کھڑی کر کے میچ دیکھنے میں مشغول ہو گیا۔ڈیڈھ گھنٹے بعد جب میں اور میرا بھائی گھر جانے کیلئے گاڑی کی جگہ پر واپس آئے تو ہماری گاڑی اپنی جگہ پر موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
کلر سیداں میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن ساری رات بجلی بند رہی ہزاروں افراد نے رات جاگ کر بسر کی
کلر سیداں میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن ساری رات بجلی بند رہی ہزاروں افراد نے رات جاگ کر بسر کی ،تفصیلات کے مطابق کلر سیداں شہر کے لیے آٹھ گھنٹوں پر مشتمل لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے اوقات میں پابندی کا تصور ہی نہیں ہر روز نئے اوقات پر بجلی بند کی جاتی ہے ۔شیڈول لوڈ شیڈنگ ختم ہوتی ہے تو فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے اس کے علاوہ فیڈرز کا ٹرپ کر جانا فیوز اڑ جانا اور جمپر ٹوٹ جانے کے واقعات بھی بڑ تے چلے جا رہے ہیں۔گزشتہ شب 11سے12بجے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے بیس منٹ پر بعد بجلی پھر چلی گئی اور رات دو بجے بجلی بحال ہوئی جس کے بعد ہر نصف گھنٹہ بعد نصف گھنٹہ کے لیے بجلی بند کر دی جاتی اور یہ سلسلہ صبح آٹھ بجے تک جاری رہا ہزاروں افراد نے را ت جاگ کر بسر کی عام افراد کے علاوہ مریضوں معمر افراد اور بچوں کو اذینت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑاجبکہ چوآخالصہ سب ڈویژن میں بھی بجلی گھنٹوں بند رہی۔
ڈیم کی تعمیر کے لیے 42کروڑ روپے عطیہ کا اعلان
جاپان میں مقیم موہڑہ حیال چوکپنڈوری تحصیل کلر سیداں کے معروف بزنس مین چوہدری محمد اکرام نے وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ڈیم کی تعمیر کے لیے 42کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کیا ہے انہوں نے جاپان سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون کی ضرورت پڑی ہے میں گزشتہ 33برس سے جاپا ن میں کاروبار کر رہا ہوں اور میں عمران خان کی اپیل پر 42کروڑ کے عطیے کا اعلان کرتا ہوں ۔انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے سامنے آئیں اور اپنے پیارے وطن پاکستان کو تاریکیوں سے نجات دلائیں۔
مقا می کا ر با ر ی شخصیت سر د ا ر محمد ا خلا ق ،سر د ا ر ا شتیا ق کی چچی ا نتقا ل کر گئیں
مقا می کا ر با ر ی شخصیت سر د ا ر محمد ا خلا ق ،سر د ا ر ا شتیا ق کی چچی ا نتقا ل کر گئیں ،نما ز جنا ز ہ میں چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س ،چیئر مین چو ہد ر ی شفقت محمو د ،حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،چو ہد ر ی مشتا ق ،شیخ حسن ر یا ض ،عا طف ا عجا ز بٹ ،محمد ا عجا ز بٹ ،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ، شیخ خو ر شید ا حمد ،با بو نو ر محمد صد یقی ،طا ر ق تا ج ،حا جی محمد ر یا ست ،کا ر و با ر ی شخصیا ت اورمعز ز ین علا قہ نے شر کت کی ۔
راجہ ظفر محمود، چوآخالصہ کے نوجوان کاروباری شیخ میثم تمار حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
بلدیہ کلرسیداں کے رکن راجہ ظفر محمود، چوآخالصہ کے نوجوان کاروباری شیخ میثم تمار حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ۔بلدیاتی ارکان ،تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے انہیں اس سعادت پر دلی مبارکباد دی ہے ۔