DailyNews

Daughter of Haji Habib Akhtar of Bewal wedding celebrated in Slough

سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی حاجی حبیب اختر کی بیٹی کی شادی کی تقریبات لندن کے مقامی ہال میں ہوئی ۔

 سلاو میں مقیم بیول کے رہائشی مشہور و معروف بزنس مین چوہدری امجدعباس، چوہدری وحید اختر اور چوہدری محمد علی کی بھتیجی چوہدری صفدر حسین، چوہدری یاسر علی کی بھانجی حاجی حبیب اختر کی بیٹی کی شادی تقریبات لندن کے مشہور شادی ہال میں منعقدہوئی جس میں لندن ، برمنگھم ، بریڈفورڈ، ریڈنگ، ہائی ویکمب، سلاو اور والسال سے تعلق رکھنے والے عزیزو اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ۔

برطانیہ میں مقیم معروف اور ہر دلعزیز شخصیت، معروف نعت خواں رب نواز سبحانی وفات پا گئے

برطانیہ میں مقیم معروف اور ہر دلعزیز شخصیت، معروف نعت خواں رب نواز سبحانی وفات پا گئے۔ انا للہ وان الہ راجعون۔ سلاؤ، برکشائر انگلینڈ یوکے میں مقیم معروف نعت خوان و سابق چیئرمین کشمیر کلچرل سوسائٹی یوکے جناب راجہ ربنواز خان سبحانی آف جاتلاں ، میرپور آزاد کشمیر آج مورخہ 7 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو رضائے الہی سے سلاؤ، یوکے میں وفات پا گئے ہیں۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ رب نواز سبحانی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔  لالہ گلنواز خان اور راجہ حق نواز خان کے بھائی اور راجہ شمریز خان، راجہ تبریز خان اور راجہ جنید خان کے والد محترم راجہ ربنواز خان سبحانی مرحوم کی نماز جنازہ 8 ستمبر بروز ہفتہ کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر ، سٹوک پوجز لین سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کی تدفین سٹوک روڈ پر واقع مقامی قبرستان کی مسلم سیکشن میں کی جائے گی۔ سابق میئر آف سلاؤ راجہ زراعت خان، کشمیری راہنماء مشتاق ملک، راجہ شبیر خان ناڑوی، راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ اسحاق خان، چوہدری محمد افضل، سابق کونسلر امجد راجہ، راجہ فیاض خان، افتخار چوہدری، گلنواز کیانی، راجہ واجد خان، راجہ سرفراز کیانی، حاجی مطلوب حسین اور محمد زاہد راجہ و دیگرکمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button