DailyNewsGujarKhan

New Hall inauguration ceremony at Bhadana high school

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ہال کی تعمیر‘ خواجہ غلام ربانی مہمان خصوصی تھے

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والے ہال کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مانچیسٹر برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت خواجہ حاجی غلام ربانی تھے۔ کم و بیش بیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 30* 60 فٹ ہال کے سنگ بنیاد سے لے کر آخری اینٹ تک تمام کام خواجہ محمد آزاد کی زیر نگرانی مکمل ہوا جس میں کوالٹی کا بہت خیال رکھا گیا ہے تقریب سے قبل خواجہ حاجی غلام ربانی نے فیتہ کاٹ کر اپنے دست مبارک سے ہال کا افتتاع کیا۔سکول کے پرنسپل جہانگیر افضل ہاشمی نے حاجی خواجہ غلام ربانی کی برطانیہ اور پاکستان میں سماجی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے سکول میں ہال تعمیر کرانے پر حاجی غلام ربانی‘ ان کے رفقا اور خواجہ آزادکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں ہال کی تعمیر سے طلبہ کے امتحانات اور مختلف تعلیمی تقریبات منعقد کرنے میں آسانی ہوگئی ہے۔ انشااللہ یہ ہال آئندہ کم وبیش سو سال تک تعلیمی ضرورت میں مددگار ہوگا اور عطیات مہیا کرنے والوں کے لئے اجر وثواب کا باعث بننے کے علاوہ علاقے میں تعلیمی ترقی میں معاون ہوگا۔اس سے انشااللہ علم کا چراغ پہلے سے زیادہ روشن ہوگا اور علاقے سے ظلمت کے بادل چھٹ جائیں گے۔

Gujar Khan; A Inauguration ceremony was held on opening of the new hall at government high school in Bhadana at the cost of around 20 Lakh rupees, Khawaja Haji Ghulam Rabbani and family were praised for their contributions.

The guest of honour at the occasion was Khawaja Haji Ghulam Rabbani and contributions of Khawaja Mohammad Azad were also praised.

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button