Kallar Syedan; Student at girls high school missing
میٹرک کی طالبہ سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے سے پراسرار طور پر غائب
میٹرک کی طالبہ سکول کے مرکزی گیٹ کے سامنے سے پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔مسمی لال حسین سکنہ لونی جسیال نے بیان دیا کہ میری 17 سالہ بیٹی (ع) جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں کلاس دہم کی طالبہ ہے،سکول جانے کیلئے اپنی دیگر بچیوں کے ہمراہ رکشے پر سکول گئی جس کے بعد باقی بچیاں سکول کے اندر چلی گئیں جبکہ میری بیٹی گیٹ کے سامنے سے غائب ہو گئی۔دو بجے جب بچی گھر واپس نہ آئی تو میں اپنی بیوی کے ہمراہ معلومات حاصل کرنے کیلئے سکول چلا گیالیکن اس وقت تک تمام بچیاں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکی تھیں۔اپنے طور پر ہر جگہ اپنے تمام رشتہ داروں اور جاننے والوں سے پوچھ گچھ گئی مگر بیٹی کا کائی سراغ نہ لگ سکا۔میری بیٹی کو نامعلوم افراد نے زنا اور حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔
Kallar Syedan; Lal Hussain of village Looni Jasyal has registered a police report after his 17 year old daughter went missing on her way to girls high school, Kallar Syedan. A abduction case has been registered at Kallar police station.
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں معصوم بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر درس و تدریس کا نظام چلانے پر مجبور ہیں
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں خواتین اساتذہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود ہر کلاس رومز میں,70 70کے قریب معصوم بچوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر درس و تدریس کا نظام چلانے پر مجبور ہیں۔سکول میں کلاس رومز کم جبکہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے،پریپ،نرسری اور ون کلاس کے بچوں کو فرنیچر کی سہولت میسر نہیں جبکہ کلاس ہشتم کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ایک کلاس روم کا پنکھا خراب جبکہ دو کلاس رومز کے چھتوں پرنصب پنکھوں کی رفتار انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس میں بچوں اور اساتذہ کا برا حال ہو جاتا ہے۔ایم سی کلر سیداں کے چیف آفیسر خالد رشید نے انچارج ہیڈ مسٹریس محترمہ صفیہ کی درخواست پر جمعہ کے روز سکول کا دورہ کیا اور چھوٹے چھوٹے کلاس رومز میں ضرورت سے زیادہ بچوں کو بیٹھا کر تعلیم دینے پر حیرت کا اظہار کیا۔انچارج ہیڈ مسٹریس نے انہیں بتایا کہ سکول میں کمروں کی تعداد بچوں کی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے بیشتر بچوں کو کھلے آسمان تلے تعلیم دی جاتی ہے۔پریپ،نرسری اور ون کلاس کے بچے فرنیچر کی عدم دستیابی کے باعث فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سکول میں اکثر خواتین اساتذہ کے بیٹھنے کیلئے بھی کرسیاں دستیاب نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں مزید کمروں کی تعمیر اور فرنیچر کی فراہمی کیلئے اگر حکومت پنجاب معاونت کرے تو ہمارے مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں چیچڑ مکاؤ مہم انتہائی سست روی کا شکار
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلمپنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر تحصیل کلر سیداں میں چیچڑ مکاؤ مہم انتہائی سست روی کا شکار۔یونین کونسل سموٹ اور دوبیرن کلاں میں ویٹرنری اسسٹنٹس کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے چیچر مکاؤ مہم کا آغاز نہ ہو سکا جس کی وجہ سے محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
فیکٹری کے مالک شوکت سلطان کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا
ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے پنڈی روڈ کلر سیداں پر واقع بلاک فیکٹری میں صفائی ستھرائی کے معاملات چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کے مالک شوکت سلطان کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔محکمہ صحت کلر سیداں کے مطابق فیکٹری میں ذخیرہ شدہ پانی بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے غیر موزوں حالت میں پایا گیا تھا،نا قص صفائی کی وجہ سے عمارت،دکان،کارخانہ مچھروں کی پرورش گاہ بن چکی تھی جبکہ عمارت میں ڈینگی لاروا کی آفزائش پائی گئی جس کی وجہ سے ملزم شوکت سلطان امور خلاف صحت عامہ کا مرتکب پایا گیا اور جرائم مذکورہ باعث متعددی امراض ہیں۔
غلام مرتضیٰ کیانی انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے رہنما مسعود احمد مندری کے بھائی غلام مرتضیٰ کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام 4بجے ڈھوک چوہدر ی گوھر ٹکال میں ادا کی جائے گی ۔