DailyNewsKallar Syedan

Armed robbery foiled in Morra Vaince, Kanoha

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس نے اہل خانہ نے شور مچار کر چوری کی واردات ناکام بنا دی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس نے اہل خانہ نے شور مچار کر چوری کی واردات ناکام بنا دی۔پانچ کے قریب ملزمان لوڈ شیڈنگ کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب موہڑہ وینس میں ملزمان ایک گھر کی دیوار پھلانگ رہے تھے کہ اہل خانہ جاگ اٹھے جس پر انہوں نے چور چور کا شور مچانا شروع کر دیا۔ اس موقع پر گاؤں کے دیگر افراد بھی نیند سے بیدار ہو گئے اور چوروں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تا ہم لوڈ شیڈنگ کے باعث نامعلوم چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مقامی افراد کے مطابق پیچھا کرنے سے باز رکھنے کیلئے چوروں نے ہوئی فائرنگ بھی کی۔

Kallar Syedan; Five armed men attempted to commit robbery in village Morra Vaince, The family who they were attempted to rob started to scream and the gang ran away in panic.

کلر سیداں کے علاقے میں ملنے والے 16سالہ نوجوان جس کا دماغی توازن درست نہ تھا کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

کلر سیداں کے علاقے میں ملنے والے 16سالہ نوجوان جس کا دماغی توازن درست نہ تھا کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موہڑہ دھیال کے شاہزیب بھٹی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوآروڈ کے کنارے بیٹھے تھے کہ اسی اثنا میں ایک نوجوان لڑکا گرتا پڑتا وہاں تک پہنچا انہوں نے اسے اٹھایا بٹھایا اور پانی پلایا اس کو گرنے کی وجہ سے اس کی کہنیوں اور ماتھے پر معمولی زخم بھی تھے پاؤں میں آبلے پڑ چکے تھے وہ اپنا نام بتا سکتاتھا نہ کوئی عبارت تحریر کر سکتا تھا وہ صرف پوچھنے پر اپنا نام نومی اور ابو کے علاوہ کوئی مزید لفظ نہیں بول سکتا تھا ۔یہ نوجوان اسے کلر سیداں تھانے لے گئے جنہوں نے اسے وصول کرنے سے انکارکر دیا جس کے بعد وہ 1122کے پاس گئے جن کے مطابق یہ ان کا کیس ہی نہیں پھر وہ اسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لے گئے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور اسے تندرست قرار دیا گیا۔بعد ازاں سپیشل برانچ اور ایس ایچ او کلر سیداں کی مداخلت پر اس بچے کو رات گئے کلر سیداں پولیس کی تحویل میں د ے دیا گیا۔

ایس ایچ او کہوٹہ کی درخواست پر معطل کئیے جانے والے سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو بحال کر دیا گیا

ایس ایچ او کہوٹہ کی درخواست پر معطل کئیے جانے والے سب انسپکٹر نصیر الرحمان کو بحال کر دیا گیا۔نصیر الرحمان گزشتہ روز ایس پی صدر کے سامنے پیش ہوئے اور انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ایس پی صدر نے ان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کر دیا اس طرح یہ معطلی کے اگلے ہی روز بحال کر دئیے گئے ۔یاد رہے کہ ایس ایچ او کہوٹہ نے چوری کے ایک مقدمے میں ڈیوٹی افسر کے بجائے نصیر الرحمان کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی

کلر سیداں پولیس کی کاروائی ،مغویہ کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کر دیا مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی ہے خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہوں خاتون کا عدالت میں بیان۔تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل ڈھوک میرا داخلی سکرانہ سے کلر سیداں پولیس میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ایس ایچ او انسپکٹر رانا نعیم یاسین نے اے ایس آئی اسرار افضل کو مغویہ کی برآمدگی پر مامور کیا انہوں نے پولیس ملازمین کے ہمراہ گزشتہ شب لہتراڑ روڈ پر چھاپہ مار کر مغویہ گلشن بشیر کو برآمد کر لیا ۔گلشن بشیر کو منگل کے روز علاقہ مجسٹریٹ محمد اسلام کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گلشن بشیر نے 164کے تحت اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ میں میٹرک پاس ہوں مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں نے اپنی مرضی سے علی حیدر ساکن بہاولپور سے شادی کر لی ہے اور میں اسی کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ۔عدالت نے دوشیزہ کو اپنے خاوند علی حیدر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی یاد رہے کہ دونوں کا رابطہ موبائل فون پر ملنے والی رانگ کال سے ہوا تھا۔

ڈیلی ویجز کے تحت بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) محکمہ ہیلتھ پنجاب کی ہدایت پر ڈیلی ویجز کے تحت بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے،اس بات کا اعلان انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سی او محکمہ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور ٹی ایچ کیوز کے تمام ایم ایسز سے خطاب کے دوران کیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے بتایا کہ روزانہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ان کی نوکریوں سے فارغ کرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر ہر قسم کے ڈیٹا کی منتقلی میں مسائل پیدا ہو جائیں گے جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی بھی متاثر ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلی ویجزپر پانچ عدد سہولت کار،پانچ عدد ڈیٹا انٹری آپریٹرز،ایک عدد لیبارٹری ڈیٹا انٹری آپریٹر(فی میل) جبکہ دیگر دو ملازمین شامل ہیں۔

چوہدری محمد اشفاق کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد

چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین ،چیئر مین سید راحت علی شاہ ،نمبردار اسد عزیز، شیخ خورشید احمد،مرزا مظفر اقبال بیگ نے گرداور چوہدری محمد اشفاق کو نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ برطانیہ کے ایک ماہ کے دورہ کے بعد وطن لوٹ آئے

پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ برطانیہ کے ایک ماہ کے دورہ کے بعد وطن لوٹ آئے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button