DailyNewsHeadlineKallar Syedan

پیکاں جامع مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب……Inauguration ceremony of Jammia Masjid in Kallar Syedan

پیکاں کلرسیداں، معروف عالم دین مولانا عبدالحمیدسیالوی نے کہاہے کہ مساجد اللہ کے گھرہیں جو اللہ کے گھروں کی تعمیر میں حصہ لیتاہے اللہ اس کے لئے جنت میں اعلیٰ گھربنانے کاوعدہ کرتاہے۔ وہ گاؤں پیکاں میں جامع مسجد سیدناعمرفاروق کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جامع مسجد کے لئے راجہ گل زمان اور راجہ قمرزمان نے زمین عطیہ کی، جبکہ تعمیر ی کام کی سرپرستی حاجی محمدجی، حاجی بوستان خان، ملک انصرخان اور ان کے معاونین کریں گے۔اس موقع پر ممتازسماجی شخصیت حاجی نذیرحسین عباسی نے پچاس ہزار اور سابق سٹی نائب ناظم اور انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ چوہدری زین العابدین عباس نے 100بوری سیمنٹ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مسجد کے لئے پانی کے جملہ انتظامات بھی ایک نوجوان سماجی شخصیت نے اپنے ذمے لے لئے۔ مولانا عبدالحمید سیالوی نے کہا کہ مساجد میں جس نے بھی نیک نیتی سے حصہ لیا ، دین ودنیا کی کامیابیاں اس کامقدر بن جاتی ہیں۔ بیت اللہ کی تعمیر میں حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل نے حصہ لیا، تواللہ کویہ ادااتنی پسند آئی کہ اسے ہمیشہ کے لئے قرآن میں محفوظ کردیا۔ مساجد میں مومنین کادل ایسے لگارہتاہے جیسے مچھلی پانی میں خوش رہتی ہے۔ اس موقع پرعلاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں ممتازسماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Jammia Masjid Syed Umar Farooq was held in Kallar Syedan village of Paikan, guest of honour at the occasion was Mollana Abdul Hameed Sihalwi.

The land for the Jammia Masjid was donated by Raja Gul Zaman and Raja Qamar Zaman who were appreciated for their donation. The construction of the Masjid will be under the supervision of Malik Ansar Khan, Haji Mohammad JI and Haji Bostan Khan.

Show More

Related Articles

Back to top button