DailyNewsGujarKhan

Our term was memorable, Khawaja Jhangir (PML-N)

ہمارا دور حکومت یادگاری دور تھا ہم نے انتقام کی سیاست نہیں خدمت کی سیاست کی

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی لانے کے دعوے کرنے والوں نے ڈی پی او پاکپتن کو جس طرح انتقام کا نشانہ بنایا انتقامی سیاست کی بدترین مثال ہے ایماندار فرض شیاس آفیسرز کے ساتھ ہتک آمیز رویہ نے تحریک انصاف کی سیاست کا بھانڈا پھو ڑ دیا ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال بطریق احسن عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کیا میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہمارا دور حکومت یادگاری دور تھا ہم نے انتقام کی سیاست نہیں خدمت کی سیاست کی ہے

Gujar Khan; Khawaja Jhangir of PML-N told media after attack on Police officer that our term was a memorable and we had no revenge agenda during our term.

مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں 9اگست کو لاہور میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما خالد مبین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ پے در پے صدمات کا شکار ہے پہلے ہالینڈ کے بدبخت کی جانب سے گستاخانہ موادکی اطلاعات نے قلوب چھلنی کر دیے تھے اپنی بے چارگی کے انتہائی احساس کے ساتھ مسلمان احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے کہ فیصل آباد میں قادیانیوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر کے الٹا ایف آئی آر بھی مسلمانوں کے خلاف کٹوا دی اورپھر مظلوم بن کر ناموس رسالتؐ کے قوانین پر عالمی رائے عامہ کو پھر سے اپنے حق میں کرنے کی کوششیں شروع کر دیں نوزائیدہ حکومت جو قادیانیت نوازی کے تاثر کے ساتھ آئی تھی ابھی تک اس معاملہ میں نہ صرف مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کر رہی بلکہ ایک حکومتی رکن نے قادیانیوں کو مسلمانوں کاایک فرقہ قرار دے کر مسلمانوں میں اور اشتعال پیدا کر دیا ہے مسلمانوں میں اضطراب بڑھ رہا ہے حکومت فی الفور اس سانحہ کی تحقیقات کرائے اور قادیانیوں کو ملکی قوانین کا پابند بنائے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں 9اگست کو لاہور میں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button