DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Family of four killed in fatal accident on Mandra Chakwal road

مندرہ حکوال روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ خاندان کے چار افر اد جا بحق پانچ زخمی

مندرہ حکوال روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ خاندان کے چار افر اد جا بحق پانچ زخمی تفصیلات کے مطابق محمدعمر ان اپنی اہلیہ ،چھ بچیوں اور بھا نجی سمیت تلہ گنگ سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ وہ مر ید پھاٹک پر پہنچے تو کار بے قابو ہو کر زیر تعمیر پل سے ٹکرگئی جس کے نتیجے میں عمر ان اس کی اہلیہ عصمت بی بی ،دو بچیاں طیبہ اور علشبہ موقع پر جا بحق ہو گئیں جبکہ جویریہ،ماریہ ،حبیبہ،علیشاہ اور سنبل شدید زخمی ہو گئیں حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور میتوں کو رول ہیلتھ سنٹر مندرہ پہنچایا گیا جہاں پانچوں شدید زخمی بچیوں کی جن حالت تشو ناک تھی ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا بد قسمت خاندان تلہ گنگ سے راولپنڈی کی طرف جا رہا تھا حادثے کے بعد اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مر ید پھا ٹک پل گذشتہ پانچ سالوں سے زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع ہورہا ہے انہوں نے حکام بالا سے سست روی کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

Gujar Khan; A Family of four have been killed in a fatal accident on Mandra Chakwal road, while five others were also injured in the incident.

According to details, the incident was occurred  when a car collided with bridge. As a result four people of a family were dead on the spot and five injured.

The incident happened near Mureed Pahatak, The family who were killed in the incident have been recognised as Mohammad Imran, his wife Asmat Bibi and their two daughters Teayyaba and Alshaba. The family were traveling from Tala Gang to Rawalpindi.

پڑہال کے مقام پر ایک خوبصورت کبڈی میچ کا انعقاد

 کھیل معاشرے میں صحت مند اورمثبت رجحانات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کھیل انسانی زندگی میں نظم و ضبط ، ہم آہنگی ، مستعدی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں جو شخصیت کی نشوونما میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں کبڈی اور دیگر روایتی کھیل خطہ پوٹھوہار کی ثقافت ہیں میدان میں ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتی ہے صحت مند سرگرمیوں کے پروان چڑھنے سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو تی ہیں منتظمین کے مشکور ہیں جنہوں نے پڑہال کے مقام پر ایک خوبصورت کبڈی میچ کا انعقاد کیا اور لوگوں کا بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا ان خیالات کا اظہار چوہدری اقبال جٹ نے پڑہال میں چوہدری بابر رحمان مغل کے زیر اہتمام آٹھو ں سالانہ کبڈی میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا چوہدری بابر رحمان مغل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ساتھ نوجوان اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں اور نوجوان نسل کھیلوں کی طرف توجہ دیکر اپنے آپ کو منفی سرگرمیوں سے بچاسکتے ہیں اور کھیلوں کے مقابلے انعقاد کرکے معاشرے کی بہتر تربیت اور پرورش کی جاسکتی ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے بہتر موقع ملتا ہے اور روایتی کلچر کو فروغ حاصل ہوتا ہے کبڈی میچ میں خطہ پوٹھوار سمیت پنجاب کے نامی گر امی کھلاڑیوں نے شرکت کی میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹر افیاں تقسیم کیں گئیں اس موقع پر ڈاکٹر مقصود مہنا س،امیر جٹ،ہارون اسحاق،راجہ مظہر،چوہدری ظفر اسلام،لا لا عارف،زین علی گو ندل،سمیت اہلیان علاقہ اور دیگر علاقوں کے آئے ہوئے ہز اروں لوگ اس مقابلہ سے بھر پور لطف اندوز ہوئے 

یو نین کونسل دیوی کے علاقے ڈھوک کاکو میں 12سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جا ں بحق

یو نین کونسل دیوی کے علاقے ڈھوک کاکو میں 12سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جا ں بحق لاش مقامی افر اد کی مدد سے نکال لی عماد علی گذشتہ روز گاؤں میں واقع تالاب میں نہانے گیا اور نہاتے ہو ئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکالا

موہڑہ فاطمہ کی ملحقہ آبادی کے رہائشی سابقہ عوامی نما ئندوں کی نا اہلی کی باعث آج کے جدید دور میں بھی قدرتی گیس جیسی بنیادی سہو لت سے محروم

موہڑہ فاطمہ کی ملحقہ آبادی کے رہائشی سابقہ عوامی نما ئندوں کی نا اہلی کی باعث آج کے جدید دور میں بھی قدرتی گیس جیسی بنیادی سہو لت سے محروم ایم این اے راجہ پرویز اشرف سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نو احی علاقے موہڑہ فاطمہ میں چھ سال قبل گیس کی سہو لت مہیا کی گئی تھی لیکن ملحقہ ریلولے کالونی کی آبادی کو آج بھی گیس کی سہو لت سے محروم رکھا گیا ہے مقامی رہا ئشیوں حافظ ظہیر،راجہ خالد،حاجی محمود،راجہ ضمیر،راجہ طارق محمود،راجہ عابد،راجہ افضل محمود نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں موہڑہ فاطمہ کی نو ے فیصد آبادی میں گیس کی سہو لت مہیا کی گئی تھی لیکن اسی گاؤں کی آبادی جو ریلوے لائن کے قریب ہے جہاں گیس کی پائپ لائن بھی بچھائی جا رہی تھی لیکن اچانک ٹھیکدار کام چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کی وجہ سے گیس لائن اس آبادی تک نہ پہنچ سکی گئی تھی سابقہ عوامی نما ئندوں کی توجہ بارہا اس جانب مبذول کر وائی گئی لیکن ان کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں سابقہ حکمر انوں کی نا اہلی کی وجہ سے چند گھر انے آج کے گیس کی سہو لت سے محروم ہیں انہوں نے سابق وزیر اعظم و ایم این اے راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ موہڑہ فاطمہ کی ملحقہ آبادی میں گیس کی فر اہمی کا مطالبہ کیا ہے

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button