DailyNewsKahuta

Wife of Master Sabir Abbassi passed away in Panjar, Kahuta

ماسٹر صابر عباسی کی اہلیہ وفات پا گیں نمازے جنازہ پنچاڑ میں ادا کیا گیا


تحصیل جنرل سیکرٹری ن لیگ ماسٹر صابر عباسی کی اہلیہ وفات پا گیں مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنچاڑ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سات وسابق وزیر اعلیٰ کے مشیرراجہ محمدعلی ،تحصیل صدر ن لیگ راجہ محمد بشیر ، چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی ، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت ،صد ر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان ،صدر یوسی ونگ رفاقت جنجوعہ ،صحافی راجہ عمران ضمیر، مسلم لیگ ن یوتھ کے ونگ کے راجہ عاصی جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

عمران خان کو وزیرراعظم بننے پر مبارکباد

معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار احمد کوٹ اور چوہدری عثمان کوٹ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ عمران خان کو وزیرراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ پاک ان کو ان کے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی ہمت عطا فرمائے قوم کو ان سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیات ورہنماء پی ٹی آئی معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار احمد کوٹ اور چوہدری عثمان کوٹ نے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت بہت زیادہ قرضوں کے بوجھ میں دبا ہوا ہے اب عمران خان سے لوگوں کی بہت امیدیں ہیں کہ وہ قرضے ختم کرنے کے لیے کوئی اہم کردار ادا کرے گا اور وہ اس ملک کو کرپٹ لوگوں سے جان چھڑائے گے اور ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجے گا۔

راجہ محسن کمال کے بیٹے کی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور دیگر کا اظہار تعزیت

راجہ محسن کمال کے بیٹے کی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور دیگر کا اظہار تعزیت۔ یوسی دکھالی کے گاؤں سروٹ راجگان کے رہائشیراجہ محسن کمال کا بیٹا گذشتہ روز قبل وفات ہو گیا تھا اس کی وفات پرسابق ایم پی اے حلقہ پی پی سات وسابق وزیر اعلیٰ کے مشیرراجہ محمد علی،لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت ،صد ر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان ،صدر یوسی ونگ رفاقت جنجوعہ ،صحافی راجہ عمران ضمیر، مسلم لیگ ن یوتھ کے ونگ کے راجہ عاصی جنجوعہ اور دیگر نے ا ن کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

چیف ٹریفک آفیسر راو لپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس کی شاندار کارکر دگی

چیف ٹریفک آفیسر راو لپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس کی شاندار کارکر دگی ۔مسافسروں سے زاہد کرایہ وصول کر نے پر51گاڑیوں کو چلا ن ۔سٹی ٹریفک پولیس کے انچار ج خرم نے ملک جہانگیر ، راجہ مصتنسر ،آصف ،عمران ، کلیم ، زاہد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ عید الضحیٰ کے موقع پر چاند رات اور عید الضحیٰ کے تین دن مسلسل اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دئیے اور شہر کے اندر ٹریفک کے نظام کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ا ہلیان علاقہ راجہ شاہد ، ملک قیوم ، محمد یاسیر، رفاقت قریشی ،سردار شاہد، اشرف کیانی، مجیب اللہ ستی ا و دیگر نے سٹی ٹریفک پو لیس کہوٹہ کی کار کردگی کو بے حد سہر اہا ہے اور اعلیٰ افسران کا بھی شکر یہ ادا کیا ہے۔

Snaps from Kahuta

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button