DailyNewsKallar Syedan

Snake catching in Dhuangalli, Kallar Syedan

کیا سانپ پکڑنا آسان ہے؟سانپ کاٹے لے تو سب سے پہلے کیا کرنا چاہیے،کیا سب سانپ زہریلے ہو تے ہیں

دھان گلی کلر سیداں کے ایریا میں ماسٹر ظہیر افضل خرم،عبد الرحمن بٹ،مرزا عمران یو کے اور آزاد کشمیر کے دوستوں نے کوبرا سانپ پکڑ کر یہ پیغام دیا کہ سانپ زہریلا ضرور ہے لیکن طاقت ور نہیں،سانپ پکڑنے کے فورا بعد اس کے زہر والے دانت ناخن ترش سے کاٹ دئیے جاتے ہیں جس سے سانپ ایک کھلونا بن جاتا ہے،اس کے دانت اکیس دن بعد برابر ہو جاتے جن کو پھر کاٹ دیا جاتا ہے،ماسٹر ظہیر افضل خرم نے تفصیل سے سانپ کے بارے میں بتایا کہ اگر سانپ کاٹ لے تو فوری طور پر متاثرہ کو ہسپتال پہنچایا جائے سب سے پہلے ویکسین اور اسکے بعد دم درود کرا یا جائے،انہوں نے بتایا کہ بہت کم سانپ کی نسل زہریلا ہو تی جن میں کوبرا،کنڈا،پھسی وغیرہ بہت ہی زہریلے ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جن افراد کو مادہ سانپ ڈس لے ان کو ہر سال سانپ کاٹتا ہے،اس کی کیا حقیقت ہے ویڈیو میں آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں،پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم ماسٹر ظہیر افضل خرم،عبد الرحمن بٹ،مرزا عمران اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ناظرین کے لئے ضڑوری باتیں شےئر کی ہیں۔

Kallar Syedan; Master Zaheer Afzal Khurram, Abdul Rehman Butt and Mirza Imran of UK show snake catching in Dhuangalli region, for more please watch above video.

 

Show More

Related Articles

Back to top button