نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آزادی پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کے صلے میں ملی ہے، نوجوانوں نے علم حاصل کر کے پاکستان کو مستحکم اور روشن بنانا ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر کالجزراولپنڈی شیر احمد ستی ،پوٹھوار کشمیر ڈائیلاگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ممتاز شاعر ، کمپئر، دانشور سیّد آل عمران نے مسلم ویلفیئر گرلز ہائی سکول موہڑہ سندھو میں کیا۔تقریب سے ملک مبین باغ، کامران نقشبندی اور ذکیر اخلاص پرنسپل نے خطاب کیا، جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے بچیوں نے خصوصی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر پیش کر کے داد حاصل کی سّید آلِ عمران نے سکول میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور پودے لگائے اور دُعا کی اور کہا ہم نے پاکستان کو سرسبز و شادب بنانا ہے اور یہ جذبہ جگانا ہے۔
الفلاح فاؤنڈیشن کی طرف سے حراء سکول بیول میں فری میڈیکل کیمپ
الفلاح فاؤنڈیشن کی طرف سے حراء سکول بیول میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ہڈیوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ توحید عباس ،چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان، سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر طیبہ عدیل، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شمائلہ نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اورفری ادویات دی۔میڈیکل کیمپ لگانے سے پہلے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان انچارج الفلاح فاؤنڈیشن کی ہدایت پر اُمت مسلمہ اور بانی فاؤنڈیشن حضرت امیر اکرم اعوان مرحوم کے لیے دُعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے مریضوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔