DailyNews

Rawalpindi; POF held function of Expo centre in Taxila

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی, ہلال امتیاز( ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈلاہور ایکسپو سنٹر میں جاری نمائش کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی, ہلال امتیاز( ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈلاہور ایکسپو سنٹر میں جاری SAVDEXنمائش کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے نمائش میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا ۔ انھوں نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے مختلف اداروں اور سپلائرز کو اپنی مصنوعات لگانے کا موقع فراہم ہواہے جس سے سپلائرز کو مختلف اداروں کی ضروریات سے بھی آگاہی ملی ہے۔نمائش کے دوسرے روز پی او ایف سٹال سپلائرز اور وینڈرز کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ مختلف کمپنیوں کے سینئر عہدیداران نے پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔پی او ایف مینجمنٹ کے سینئر افسران بشمول محمد افضل ممبر پی او ایف بورڈ، عبدالعزیز شیخ ممبر پی او ایف بورڈاور عارف سعید قاضی ڈائریکٹر ایکسپورٹ نے انہیں پی او ایف کو Raw material اور دوسرے سٹور کی ضروریات کے بارے میں بریف کیا۔ معروف کمپنیوں کے سپلائرز اور وینڈرز نے پی او ایف کو میٹریل فراہم کرنے میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں اپنے کچھ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ پی او ایف کی مینجمنٹ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے یہ مسائل جلد حل کردیئے جائیں گے۔ سپلائرز نے پی او ایف کو سامان فراہم کرنے پر فخر کا اظہارکیا کیونکہ پی او ایف پاکستان کے دفاع کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پی او ایف کے سینئر افسران نے نمائش میں لگائے گئے دوسری کمپنیوں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور انہیں بتایا کہ پی او ایف میں تمام تر خریداری پیپرا قوانین کے مطابق ایک صاف شفاف نظام کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالعلیم چیف آف سٹاف پرسانل پاکستان نیوی اور چیئرمین کے آر ایل نے پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف سٹال آمد پر پی او ایف بورڈ ممبران نے ان کا استقبال کیا اور پی او ایف کی صلاحیتوں اور مصنوعات کی رینج کے بارے میں بریف کیا۔ چیف آف سٹاف پرسانل پاکستان نیوی اور چیئرمین کے آر ایل نے پی او ایف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور پی او ایف کی اعلی کوالٹی کی مصنوعات کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button