Rawalpindi; Rikshaw drivers take over at Nawab Abbad stop
نواب آباد سٹاپ پر رکشہ ڈرائیورز کا قبضہ
نواب آباد سٹاپ پر رکشہ ڈرائیورز کا قبضہ ۔موٹر وے پولیس کے عملے کی نااہلی سٹاپ سے رکشے نہ ہٹا سکی ۔ہر وقت ٹریفک جام معمول بن گیا ۔کم عمر رکشہ ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ۔علاقہ مکینوں کا آئی جی موٹروے سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواب آباد سٹاپ پر رکشہ ڈرائیورزنے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے خواتین کو گزرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے کم عمر رکشہ ڈرائیورز سواریاں اتارنے اور بٹھانے کے لئے رکشہ روڈ کے درمیان ہی کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک بلاک ہو جا تی ہے اور عوام کو بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے جلالہ روڈ بھی مکمل بلاک ہو جاتاہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اس کے علاوہ رکشہ ڈرائیورز کی لاپرواہی کی وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر انتظامیہ اس کا تدارک کرنے سے قاصر ہے نواب آباد کے سیاسی و سماجی شخصیات نے آئی جی موٹروے سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور کارکنوں کی مہارت کی تعریف
پی او ایف وطن عزیز کا سب سے بڑا دفاعی پیداوار کا ادارہ لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ SAVDEXنمائش میں اپنی تمام مصنوعات کے ساتھ شریک ہے۔ اس نمائش کا بنیادی مقصد مقامی سپلائرز اور وینڈرز کے مابین مسابقت کی فضاء قائم کرنا ہے تا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو ملکی سطح پر اعلیٰ معیار اور کم قیمت پر Raw material اور سٹور کا حصول ممکن ہو سکے۔POF مصنوعات میں آٹو میٹک رائفل، لائیٹ میڈیئم اور ہیوی مشین گن، اینٹی ایئر کرافٹ ہتھیار، ایئر کرافٹ بم، کندھے سے فائیر کیا جانے والا راکٹ، ملٹی بیرل راکٹس ، ہینڈ گرینیڈ،مختلف قسم کے فیوزز، پیکنگ میٹریل اور پلاسٹک مصنوعات، مختلف قسم کے کمرشل استعمال کے بارود، ڈائنا مائیٹس اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں۔ POFکے تمام پیداواری یونٹس اور ذیلی ادارے ISO-9001اور2000، ISO-14001 (Health & Environmental Standard)، ISO-17025اور OHSAS-18001( Lab Safety Standard)سرٹیفیکیٹس سے لیس ہیں۔ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افوا ج کی اسلحہ و گولہ بارود کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ پی او ایف مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی 100فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد دنیا کے 40ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد بھی کر رہا ہے ۔ ا علیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے پی او ایف اعلیٰ معیار کا Raw Materialاو رمختلف قسم کے سٹورجیسا کہBSS / DEF-STAND / DIN / ASTM وغیرہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے خریدتا ہے۔پی او ایف میں تمام سٹورز کی خریداری PPRAکے قوانین کے مطابق قومی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی او ایف میں رجسٹرڈ سپلائرز کو نان رجسٹرڈ سپلائرز کی نسبت یہ فائدہ ہوتا ہے کہ رجسٹرڈ سپلائرز کو 2فیصد Bid Money جبکہ نان رجسٹرڈ سپلائرز کو 5فیصدBid Moneyجمع کرانی پڑتی ہے۔ پی او ایف سٹال پر پی او ایف ٹیم کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ آج تمام دن پی او ایف سٹال پر موجود رہے اور مختلف وفود کے ساتھ اعلیٰ معیار کے سٹور کی خریداری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ مختلف کمپنیوں کے سربراہان نے اپنے وفود کے ہمراہ پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف سٹال پر موجود افسران نے پی او ایف کومختلف سٹورز کی ضروریات کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، نشان امتیاز (ملٹری) اورائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی پی او ایف سٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف سٹال آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ان کا استقبال کیا اور پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور کارکنوں کی مہارت کی تعریف کی۔