AJKDailyNews

Death anniversary of Raja M Akram Khan observed

راجہ محمداکرم خان کے سالانہ ختم شریف

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے وہ اولادبڑی خوش قسمت ہے جس کے والدین زندہ ہے اوروہ ان کی خدمت کررہی ہے ماں باپ کی خدمت کرنے والے خوش قسمت ہیں ماں باپ کی خدمت میں لاپرواہی کرنے والے بدنصیب ہیں ماں باپ کی خدمت بخشش کاباعث ہے ماسٹرراجہ محمدافسرراجہ ذوالفقارعلی رراجہ محمدگلفراز اوران کے بھائی خوش قسمت ہیں جنہوں نے اپنے والدمحترم پٹواری راجہ محمداکرم خان مرحوم کی خدمت کی اوراب وہ اپنی والدہ محترمہ کی خدمت کررہے ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہارراجہ محمداکرم خان کے سالانہ ختم شریف کے موقع پران کے درجات کی بلندی اوران کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے دعائیہ تقریب میں علاقہ کی ممتازسیاسی سماجی کاروباری شخصیات اورصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی راجہ محمداکرم خان مرحوم ومغفور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین �آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی ا س موقع پرمحفل نعت کااہتمام کیاگیامحفل کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیادارالعلم والعمل الجامعہ حضرت الحیات رحمتہ اللہ علیہ فیض پورشریف کے اساتذہ اورطلبہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اورہدیہ نعت بحضور سرور کائنات ﷺ پیش کرنے کاشرف حاصل کیا۔

جشن آزادی 14 اگست کے حوالہ سے اسلامی جمیعت طلباء ڈڈیال کی ایک پروقار تقریب

جشن آزادی 14 اگست کے حوالہ سے اسلامی جمیعت طلباء ڈڈیال کی ایک پروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاتلاوت قرآن پاک کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی جس کے بعد باقاعدہ طور پر تقریب کا آغاز کیا گیا یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے منعقد تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طلحہ منیرنے سرانجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ ملک تصور نے کہاکہ ملک پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ملک پاکستان ایک ملک کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو کہ کلمہ شہادت پر حاصل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ پیارا پاکستان رہتی دنیا تک رہے گا اور اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرنے والے ہیں اس موقع پر تقریب سے سابق امیر حاجی عبدالواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا بابرکت دن بڑی خوشی کا دن ہے یہ دن ہمارے اباؤاجداد نے ہرقسم کی قربانیاں جن میں جانی و مالی سمیت دے کر حاصل کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہے کہ ہم پاکستان میں قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزاریں تقریب میں دیگر مقررنین نے بھی خطاب کیا جشن آزادی کی منعقدہ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا،14 اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں ضلعی ناظم خاور خلیل، وجی السلام، عثمان یاسر، عمرمنیر،جاوید خان،راحیل اشرف، آکاش چوہدری،سفیان طاہر ،سعدہاشمی، سمیع ساحل سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واپڈکا ستایا ہوا محمد شبیر جو گزشتہ تین ماہ تک مقبول بٹ شہید چوک میں اپنے آپ زنجیروں میں جھکڑا

واپڈکا ستایا ہوا محمد شبیر جو گزشتہ تین ماہ تک مقبول بٹ شہید چوک میں اپنے آپ زنجیروں میں جھکڑا اور لالٹیں جلائے مقبول بٹ شہید چوک میں انوکھا احتجاج کرنے کے بعد سخت شہروں سے سخت مایوس ہونے کے بعد اب ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کے آفس کے درمیان کچہری کے احاطہ میں کیمپ لگا لیا متاثرہ منگلاڈیم اور واپڈکا ستایا ہو ئے شخص چوہدری محمد شبیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو انہوں نے کہا جب تک میرے مطالبات نہیں ماننے جائے گئے میں احاطہ کچہر ی میں رہوں گا اور چاہئے میری جان ہی کیون نہ چلائی جائے آخری دم تک میں کچہری احاطہ ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کے آفس کے درمیان ہی رہوں گا 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button