DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Jashn e Azadi celebrted in Sakot and Doberan

دوبیرن کلاں اور سکوٹ میں جشن آزادی ملی جوش وجزبے سے منائی گئی

 دوبیرن کلاں اور سکوٹ میں جشن آزدی ملی جوش وجزبے منائی گئی، دوبیرن کلاں میں مرکزی تقریب یونین کو نسل آفس میں منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت چیرمین راجہ ندیم احمد نے کی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، کونسلرز، عمائدین، تاجروں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکوٹ میں راجہ علی اصغر پلازہ میں واقع راجہ ندیم احمد کے آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے راجہ ندیم احمد نے ا اتحاد واتفاق پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو ملکی تر قی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر نے کی اپیل کی۔ بعدزاں دعاکے بعد تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔ تحریک لبیک سکوٹ کی جانب سے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد سکوٹ بازار میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حافظ منصور نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اور ٹی ایل پی کی جانب سے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ملک میں آئندہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سکوٹ میں جشن آزادی کے حوالے کوئی بھی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

Kallar Syedan; Pakistan independence day is being celebrated at all the union councils in Pothwar region, Similar celebration was held at union council Doberan kallan.

Show More

Related Articles

Back to top button