DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Jashn e Azadi in Morra Dhayal with special children

موہڑہ دھیال میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب،اسپیشل بچے نے ملی نغمے پیش کر کے تقریب کا چار چاند لگا دئیے

موہڑہ دھیال میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب،اسپیشل بچے نے ملی نغمے پیش کر کے تقریب کا چار چاند لگا دئیے
موہڑہ دھیال کلر سیداں میں ہر سال کی طرح امسال بھی ملی جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی کی تقریب زیر صدرات ثاقب رفیق بھٹی ایڈووکیٹ،عامر بھٹی ایڈووکیٹ،عمیر بھٹی ایڈووکیٹ ،نمبردارچوہدری شیری،راجہ قیصر وینس یو کیمنعقد کی گئی جس میں اہلیان گاؤں کے بڑے اور بچوں نے روایات کے مطابق جوش و خروش سے شرکت کی،نصیر احمد بھٹی فارم کو خوبصورتی کے ساتھ جھنڈیوں،غباروں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا،تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے کیا گیا،نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عامر بھٹی ایڈووکیٹ،نمبردار چوہدری شیری اور راجہ قیصر وینس یو کے نے سبر ہلالی پرچم کو سر بلند کیا،ڈھوک نگیال کے کم سن اسپیشل بچے نے بغیر ساز کے ملی نغمے پیش کر کے خوب داد حاصل کی، تقریب کے اختتام پر استحکام پاکستان ،عالم اسلام کے اتحاد کے لئے دعا کی گئی اور جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

For more please watch video above…

Show More

Related Articles

Back to top button