DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ballot papers found at Baghjmiri school

انتخابات کتنے شفاف تھے اس کا ایک نظارہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول باغ جمیری میں سامنے آ گیا

عام انتخابات کتنے شفاف تھے اس کا ایک نظارہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول باغ جمیری میں سامنے آ گیا۔طلبا نے پولنگ بوتھ والے کمرے سے شیر کے نشان پر مہر لگے بیلٹ پیپرز برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول باغ جمیری تحصیل کلر سیداں میں پولنگ سٹیشن قائم کیا تھا جہاں اخلاق حیدرپریزائڈنگ آفیسر تعنیات ہوئے تھے ۔پیر کے روز مدرسہ کے طالبعلم انتخابی مرحلے کے لیے استعمال ہونے والے کمرے میں معمول کے مطابق بیٹھے ہوئے تھے کہ ڈیسک کی دراز سے استعمال شدہ بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کے انتخابی نشان شیر اور ایک بیلٹ پیپر پر مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگی ہوئی تھی۔یہ بیلٹ پیپرز مدرسہ کے دیگر طلبا اور اساتذہ نے بھی دیکھے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار راجہ محمد علی کے حوالے کر دیا گیا۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں سکیورٹی انتہائی سخت تھی عملے نے بھی غیر جانبداری کا حلف اٹھا رکھا تھا اس کے باوجود گنتی کے وقت پول شدہ ووٹوں کو شمار نہ کرنا سمجھ سے بالاہے اور پھینکے گئے بیلٹ پیپرز پر ن لیگ کے انتخابی نشان پر مہر یں لگی ہوئی تھیں۔ادھر چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے واقعہ پر شدید غم و غصے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی برآمدگی عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کا الیکشن چرایا گیا ہے ۔

Kallar Syedan; Ballot papers were found by school children at Baghjmiri school, The votes had been casted to PML-N candidates Raja Mohammad Ali and Raja Javed Ikhlas.

Questions are being asked now over authenticity of the elections and why PML-N cast votes were discarded and left out.

انجنیر قمر الاسلام راجہ کو 49روز کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور این اے59پی پی 10سے ن لیگ کے امیدوار انجنیر قمر الاسلام راجہ کو 49روز کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔قمر الاسلام راجہ کو انتخابی مہم کی ابتدا میں اس روز گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ن لیگ کا ٹکٹ لینے لاہور گے ہوئے تھے ۔وہ اپنی انتخابی مہم بھی نہ چلا سکے نیب نے انہیں 49ایام کے بعد نیب عدالت میں پیش کر کے مزید ریمانڈ لینا چاہا تو عدالت نے قمر الاسلام راجہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔قمر الاسلام راجہ نے اس موقع پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی ہے انہیں نواز شریف سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے پوٹھوہار کی مٹی سے تعلق ہے مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے بے وفائی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

جنرل ضیا الحق کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

مسلم لیگ (ض )کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ جنرل ضیا الحق کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور اس کے لیے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے ضیا فاؤنڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں اور کوتاہئیوں کا اعتراف کرتے ہیں آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ۔مسلم لیگ ض آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرے گی اور اس کے لیے ابھی سے کام شروع کریں گے ضیا فاؤنڈیشن کی فلاحی حیثیت کو فعال کیا جا رہا ہے 17اگست کے بعد ملک گیر سطح پر اجلاس بلا کر مشاورت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا الحق کی اسلام دنیا کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔جہاد افغانستان کی کامیابی کا سہرا جنرل ضیا الحق کے سر جاتا ہے ۔نئی نسل کو ان کے کارناموں سے روشناس کرائیں گے تقریب سے عبداللہ خان ،ڈاکٹر انوار الحق، مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد ،بلدیہ کونسلر صوفی ضابر حسین اور اسماعیل قریشی نے بھی خطاب کیا۔

دوشیزہ کو قلفی کھانا مہنگا پڑ گیا،قلفی فروش ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو لے اڑا

دوشیزہ کو قلفی کھانا مہنگا پڑ گیا،قلفی فروش ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ کو لے اڑا۔کلر سیداں پولیس نے 17 سالہ دوشیزہ کو اغواء کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے لڑکی کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دہئے۔ملزم آئس کریم فروش تھا جس نے پھیری لگانے کے دوران لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور موقع پا کر بھگا کر لے گیا۔طاہر محمود سکنہ جسوالہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں چوکیدار کی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہوں۔میری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔گزشتہ رات میری طبیعت خراب ہو جانے کی وجہ سے میں نے اپنے بیٹے اویس کو ڈیوٹی پر بھیج دیا اور ہم حسب معمول سو گئے جبکہ میری 17 سالہ بیٹی (ا)جو کہ غیر شادی شدہ ہے الگ کمرے میں سو گئی۔صبح 7 بجے جب ہم اٹھے تو دیکھا بیٹی اپنے کمرے میں موجود نہ تھی جس کو اپنے طور پر تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔اب مجھے پتہ چلا ہے کہ مسمی وقاص سکنہ وہاڑی جو کہ پھیری کر کے آئس کریم فروخت کرتا تھا نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔ ملزم کا باپ ظہوراور اس کا بہنوئی ملک عامر بھی میری بیٹی کے اغواء میں ملوث ہے۔

چوری کی نیت سے گھر داخل ہونے والی خاتون نے اعتراف جرم کر لیا 50ہزار روپے ادا کر کے جان چھڑا لی

چوری کی نیت سے گھر داخل ہونے والی خاتون نے اعتراف جرم کر لیا 50ہزار روپے ادا کر کے جان چھڑا لی۔خاتون نے چند ماہ قبل کلر سیداں میں ایک گھر سے بھیگ مانگتے ہوئے گھر سے پرس چرا لیا تھا جس میں طلائی زیورات بھی موجود تھے ۔متاثرہ خاندان نے پڑوسی کے گھر جا کر انہیں صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کو آن کر کے اس کی شناخت کر لی چند ماہ بعد یہ خاتون پھر اسی گھر کے پڑوس میں گئی جنہو ں نے خاتون کی مالی امداد کر کے بٹھا لیا اور ساتھ ہی پڑوسیوں کو خبر کر دی۔پڑوسیوں کے آنے پر خاتون کے حواس اڑ گئے اس نے فوراً بھاگنا چاہا تو اسے روک لیا گیا پولیس کے حوالے کیا گیا تو اس نے اپنا نام بتایا نہ گاؤں کا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس کے پاس موبائل فون ہے نہ شناختی کارڈ ۔مگر جب ایک پولیس اہلکار لمبا سا ڈنڈ ا لے کر آیا تو خاتون نے فوری طور پر موبائل فون اور شناختی کارڈ نکال کر دے دیا۔بعد ازاں اس نے اعتراف بھی کیا کہ اس نے چند ماہ قبل گھر سے پر س چرایا تھا جس میں طلائی زیورات بھی موجود تھے کئی افراد کی مداخلت کے بعد خاتون نے اپنے گاؤں سے پچاس ہزار روپے منگوا کر متاثرہ خاندان کو دئیے جس پر اسے شام گئے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

تحصیل کلر سیداں کی حدود میں قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی اور چوکپنڈوری عملاً غیر فعال ہو کر رہ گئی

تحصیل کلر سیداں کی حدود میں قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی اور چوکپنڈوری عملاً غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں۔دونوں چیک پوسٹس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے گزشتہ کئی برسوں سے ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ عدم ادائیگی بلز پی ٹی سی ایل نمبرز بھی بند پڑے ہوئے ہیں۔ہائی وے پٹرول شاہ خاکی کی گشت کی گاڑی بھی چھ ماہ سے زائد عرصہ ہوئے ورکشاپ میں کھڑی ہے جس کی وجہ سے دونوں اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرول شاہ خاکی میں تعینات محرر جہانگیر بھٹی نے بتایا کہ چیک پوسٹ میں لگے دو عدد سی سی ٹی وی کیمرے گزشتہ کئی برسوں سے غیر فعال جبکہ پی ٹی سی ایل نمبرواجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند پڑا ہوا ہے جبکہ گاڑی کا انجن فیل ہو جانے کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے وہ ورکشاپ کی مہمان بنی ہوئی ہے۔ادھر ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری کے ایڈیشنل محرر صغیر احمد نے بھی سی سی ٹی وی کیمروں کے غیر فعال ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی ٹی سی ایل نمبر بھی تین سال سے زائد عرصہ سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متاثرین کو رابطہ میں بے پناہ دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

محمد حسنین اشرف کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ چار زندہ روند برآمد

کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم محمد حسنین اشرف کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ چار زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی کے سر گرم کارکن عاصم مغل کی والدہ انتقال کر گئیں

پی ٹی آئی کے سر گرم کارکن عاصم مغل کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، محمد اعجاز بٹ، شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، راجہ مبشر، راجہ کامران عابد، صغیر بھولا، عبدالجبار صدیقی، سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،چوہدری اسد الر حمان ایڈووکیٹ، مسعود بھٹی، شیخ خورشید احمد، ظفر جاویدنے موہڑہ سلیال جا کر فوزیہ ایڈووکیٹ اور طیب نذیر سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button