DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed robbery committed in Chak Mirza

کلر سیداں,چک مرزا میں ڈکیتی کی بڑی واردات

کلر سیداں میں ڈکیتی کی بڑی واردات ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سوا گھنٹے تک گھر کی تلاشی لیتے رہے لاکھوں کی نقدی ،نو تولے کے طلائی زیورات،آٹھ موبائلز،12بوررائفل اور دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔یہ واقعہ پیر منگل کی درمیانی شب پونے نو بجے کلر سیداں شہر کی نواحی بستی چک مرزا میں پیش آیا ۔چھ مسلح ملزمان جنہوں نے نقاب اوڑھ رکھے تھے اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے انہوں نے گاؤں چک مرزا کے دو موٹر سائیکل سواروں کو قابو کیا اور ان کو ہمراہ لے کر ڈاکٹر محمد خالد کے گھر گئے موٹر سائیکل سواروں نے آوازیں دے کر دروازہ کھلوایا جس پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے انہوں نے ڈاکٹر خالد کو تشدد کا نشانہ بنایا تمام گھر والوں سے بدتمیزی کی اور انہیں یرغمال بنا کر گھر کی تلاشی شروع کردی۔ملزمان سوا گھنٹے تک گھر کی تلاشی لیتے رہے اور آٹھ لاکھ روپے کی نقدی ،نو تولے کے طلائی زیورات، آٹھ موبائل فونز،12بور رائفل اور دو موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے کلر سیداں کی سمت فرار ہو گئے ۔

Kallar Syedan; Armed robbery was committed at the residence of Dr Mohammad khalid in Chak Mirza. Total of six armed men stormed in to the home and holding family on gun point.

The family were terrorised and Dr Khalid was beaten during the armed robbery, It is reported the armed gang fled with around eight Lakh rupees along with jewellery, mobile phones.

Show More

Related Articles

Back to top button