DailyNewsKallar Syedan

Tariq Aziz holds reception for MPA Raja Sagheer Ahmed in Saorha

راجہ صغیر احمد آف مٹورنے سروہا پرانا میں طارق عزیز کی رہائشگاہ پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے راہنما و مبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹورنے کہاکہ قائد تحریک انصاف اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے پوری قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں اقتدار میں آنے کے بعد عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔ پوری قوم ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروہا پرانا میں طارق عزیز کی رہائشگاہ پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا حلقے کے عوام نے موروثی سیاست کو مستر د کرکے بنیاد ی حقوق کی فراہمی ، صحت ،تعلیم صاف پانی اور دیرنیہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کر تے ہوئے انکی توقعات پر پورا اتریں گے قائد تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سادگی اختیار کرنے سے عوام میں مزید مقبولیت حاصل کرینگے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان اسمبلی حلقہ کے تما م مسائل کو پہلی ترجیحات پر حل کرینگے انھوں نے کہاکہ یوم آزاد ی کے بعد پاکستان کے سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے لوٹ کھسوٹ مافیا اور دھونس الزمات کرنیوالے قصہ پارینہ بن چکے ہیں آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا 

ملک بھر کی طرح چوآخالصہ سرصوبہ شاہ اور دیگر علاقوں میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل

ملک بھر کی طرح چوآخالصہ سرصوبہ شاہ اور دیگر علاقوں میں جشن آزادی کی تیاریاں مکمل یونین کونسل چوآخالصہ سموٹ منیاندہ دوبیرن کلاں اور دیگر یونین کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین اپنے اپنے کونسلروں اور عوام کے ساتھ پرچم کشائی ملک کی سلامتی اور خوشی حالی کے لیے خصوصی دعا کریں گے ۔یونین کونسل چوآخالصہ پیرسیدراحت حسین شاہ سموٹ راجہ علی اصغر،منیاندہ چویدری صداقت حسین،دوبیرن راجہ ندیم کی زیرنگرانی پروگرام ہوگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button