PML-N lost due to no confidence in Raja M Ali, Sheikh Abdul Qadoos
راجہ محمدعلی کے پارٹی ٹکٹ پر پارٹی تقسیم تھی، شیخ عبدالقدوس
چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ محمدعلی کے پارٹی ٹکٹ پر پارٹی تقسیم تھی، جولوگ اس ٹکٹ کے خلاف تھے انھوں نے مسلم لیگ(ن) کے بجائے اپناووٹ (ن) کوہرانے کیلئے استعمال کیا۔ گزشتہ سالوں سے پارٹی کی سطح پر جواختلافات تھے، انھیں کم کرنے کی کسی سطح پر کوئی کوشش نہ کی گئی جس کے باعث جنھیں ٹکٹ نہ مل سکاتھا انھوں نے ٹکٹ والوں کی شکست کے لئے کام کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی الیکشن کے پورے پراسس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، سسٹم تواس لئے بنایاگیا تھا کہ الیکشن نتائج دیگرالیکشنوں کے مقابلے میں جلد ازجلد عوام تک پہنچائے جائیں گے لیکن ہوا اس کے برعکس، عام طورپر رات کے آٹھ بجے نتائج موصول ہوجایا کرتے تھے لیکن اس بار دودن تک فارم 45ہی نہ مل سکا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کوپوسٹر تک لگانے کی اجازت نہ تھی اگرکہیں پوسٹر لگے ہوئے تھے تو وہ اتار لئے گئے۔ الیکشن کے دن ہم پر یہ پابندی تھی کہ انتخابی نشان والی پرچی آپ جاری نہیں کرسکتے لیکن پی ٹی آئی اوردیگر کواس کی اجازت دی گئی، ان کی پرچیاں انتخابی نشان والی جاری ہوتی رہیں، انھیں کسی جگہ روکاتک نہیں گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں فائدہ پہنچایاگیا۔ انھوں نے کہاکہ پری پول رگنگ سب کے سامنے ہیں، مسلم لیگ کے رہنماؤں کوکسی نہ کسی کیس میں پھنسایاگیا، جب کہ ہمارے مخالفین کو اسی طرح کے کیسوں میں کلین چٹ دی گئی۔ نہ سمجھ آنے والی بات یہ ہے کہ جب الیکشن شیڈول جاری ہوجائے تو پھرفیصلوں کی بھرمار کیوں کی گئی؟ ہوناتویہ چاہئے تھا کہ الیکشن شیڈول کے بعد عدالتی کارروائی روک دی جاتی اور امیدواروں کوالیکشن کمپین چلانے کی پوری آزادی دی جاتی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا اور چن چن کرنااہلیاں کی گئیں، منتخب ہونے کے بعدبھی توانھیں نااہل کیاجاسکتاتھا۔ بلدیہ کلرسیداں میں مسلم لیگ(ن) کی ہارکیا بلدیاتی نمائندوں پر عدم اعتماد کااظہار ہے؟ اس سوال کے جواب میں شیخ عبدالقدوس کاکہناتھا کہ قطعی ایسا نہیں۔اصل بات یہ تھی کہ ہمارے جو نمائندے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے کہ ان کاآپس میں کوئی رابطہ ہی نہیں تھا۔ راجہ محمدعلی اور شاہدخاقان عباسی کی سیاسی مخالفت ہمیں لے ڈوبی۔بلدیہ کلر سیداں میں ن لیگ کے ہارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہمارے نمائندوں پرجاتی ہے۔
Kallar Syedan; Sheikh Abdul Qadoos said that the PML-N party workers were split and not happy about ticket being given to Raja Mohammad Ali and at the election the unhappy PMl-N workers used their vote against Raja Mohammad Ali.
چوآخالصہ کے قریب محنت کش کی بیوی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق
چوآخالصہ کے قریب محنت کش کی بیوی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق،یہ واقعہ ڈھوک حیدر ی میں پیش آیا نذر کی اہلیہ گھر کی صفائی کر رہی تھی کہ اسے سانپ نے ڈس لیا گھر والے اسے قریبی گاؤں دم ڈلوانے لے گئے وہاں سے واپس آئے ہی تھے کہ متاثرہ خاتون دم توڑ گئی۔اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جشن آزادی کی تقریبات ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جائیں گی
جشن آزادی کی تقریبات ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جائیں گی ۔نماز فجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ تقریبات کا آغاز ہو گا ۔بلدیہ کلر سیداں میں چیئرمین شیخ عبدالقدوس قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ تمام یوسیز میں مقامی چیئر مین حضرات قومی پرچم بلند کریں گے جہاں پر مقررین قیام پاکستان کے مقاصد پر روشنی ڈالیں گے ۔تمام یوسیز میں بھی کھیلوں کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں شاہ باغ سے کلر سیداں سائیکل ریس ہو گی جس کے اختتام پر انعامات دئیے جائیں گے ۔سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن پاکستان کی ریلی 14اگست کی صبح دس بجے مرید چوک سے نکالی جائے گی ریلی کی قیادت سنی تحریک تحصیل کلر سیداں کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی ،حاجی شفاقت اقبال کیانی اور دیگر علما کریں گے مین چوک پر قومی ترانہ ہو گا جس کے بعد ریلی کے شرکا چوکپنڈوری شاہ باغ سے ہوتے ہوئے مانکیالہ پہنچیں گے ۔
چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی خاتون کو معاف کر دیا گیا
چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والی خاتون کو معاف کر دیا گیا، یہ واقعہ گزشتہ روز کلر سیداں شہر میں پیش آیا جہاں ملک پور تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چوری کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہو گئی ۔گھرو الوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا اور پولیس نے فیصلہ کرنے کی بجائے اسے واپس گھر والوں کی تحویل میں دے دیا جہاں شام گئے اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور گھر والوں نے اسے معاف کر دیا۔