DailyNewsGujarKhan

Cattle market open for Eid ul Adha

عید الاضحی کی آمد ، مویشی منڈیاں لگ گئیں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سن کر گاہک پریشان

عید الاضحی کی آمد ، مویشی منڈیاں لگ گئیں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سن کر گاہک پریشان جبکہ بیوپاری طبقہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی آمد قربانی کے جانور بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بیوپاری حضرات نے فروخت کیلئے لاکر کھڑے کر دیے فی الحال خریدار کم ہے اور جانوروں کے ریٹ بھی زیادہ ہے گاہک ریٹ پوچھنے تک ہی محدود ہیں خریدنے کیلئے قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں ہے بیل کی قیمتیں اسی ہزار سے اڑھائی لاکھ تک جبکہ بکرے اور دنبے کی قیمتیں پچاس ہزار سے سوا لاکھ تک بتائی جارہی ہیں قیمتیں سن کر گاہک چل پڑتے ہیں جبکہ بیوپاری حضرات کا کہنا ہے کہ جس طرح مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح مال مویشی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے 

جشن آزادی کے حوالے سے کھیلے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ

جشن آزادی کے حوالے سے کھیلے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ گوجرخان کا فائنل میچ 13اگست بروز سوموار شام 5:30بجے سوار حسین شہید اسٹیڈیم گوجرخان میں منعقد ہوگا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم ونر اور رنر ٹیمز میں انعامات تقسیم کریں گی حلیمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نوید مرزا گوجرخان یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کپتان ملک حسنین اسد اور تحصیل سپورٹس آفیسر وحید بابر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے

یوم آزادی شان وشوکت کے ساتھ منانے کیلئے ہر مکتبہ فکر اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کرے

یوم آزادی شان وشوکت کے ساتھ منانے کیلئے ہر مکتبہ فکر اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کرے نجی اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کے ساتھ قومی پرچم بھی لہرائے جائیں گے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم نے مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اے سی گوجرخان تاجرو ں سے اس ضمن میں مختلف تجاویز لیتے ہوئے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی حاجی چوہدری اقبال نے اس موقع پر تاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا 

قوم آج بھی میاں نوازشریف کے ساتھ ہے, مسلم لیگی رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی

مسلم لیگی رہنما چوہدری مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ قوم آج بھی میاں نوازشریف کے ساتھ ہے میاں نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جا سکتی میاں نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں میگاپراجیکٹس کے ذریعہ پاکستان کو تعمیرو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا 2013ء کے مقابلے میں آج پاکستان بہت بہتر پوزیشن میں ہے جو میاں نوازشریف کی پالیسیوں کی بدولت ہے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا گیا عوام کی ہر سطح پر بے لوث خدمت کی گئی مسلم لیگ ن اپنے ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کی بدولت مقبول ترین جماعت ہے پاکستان کی باشعور عوام آج بھی میاں نوازشریف سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کے دور اقتدار کو سنہری الفاظ میں یاد کرتے ہیں 

گرین گوجرخان گرین پاکستان مہم کا افتتاح بدست اے سی گوجرخان مرضیہ سلیم ہو گا

گوجرخان کے سماجی رہنماؤں نوید طاہر اور ملک قاسم ربانی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گرین گوجرخان گرین پاکستان مہم کا افتتاح بدست اے سی گوجرخان مرضیہ سلیم ہو گا انہوں نے کہا کہ عوامی سماجی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ہماری اس مہم کو کامیاب بنایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم صرف 14اگست تک نہیں ہے بلکہ اس کے بعد بھی جاری رہے گی ہم نے راجہ سعد ظہیر،خواجہ عادل،ماجد سلیم،ملک طیب،قاسم قریشی و دیگر نوجوانوں کا ایک گروپ بنایا ہے جو کہ مستقل بنیادوں پر گرین گوجرخان مہم کو جاری رکھے گا 

Show More

Related Articles

Back to top button