کہوٹہ اور گرد نواح میں ساون کی زور دار بارش۔ لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ بند ہو گئی ۔ کشمیر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلا دار بارش کی وجہ سے ندی نالو ں میں شدید تغیانی آئی ہے کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ، دکھالی ، نوگراں ،پیکاں ، لونہ سیداں ، ساعی ، کوٹ ، بملوٹ ، کلاہنہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جبکہ آزاد پتن کے مقام پر لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے کہوٹہ آزاد کشمیر روڈ بند ہو گئی جس کی وجہ سے کشمیر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گا ۔آخری اطلاع کے مطابق ابھی تک راستہ کلیئر نہیں ہوا تھا جبکہ دریائے جہلم میں پانی سطح بلند ہوئی ہے ۔
Kahuta; Heavy rainfall in Kahuta region has caused land sliding, The Kahuta Azaad Kashmir road has been closed for traffic, causing huge problems for commuters travelling to Pindi.
تھانہ کہوٹہ کی حدود میں قتل کی لرز ہ خیز واردات۔میرا مٹور میں گھریلوں تنازے پر چچازاد بھائی نے چھری کے پے درپے وار کر 42سالہ تمثیل شاہ کو قتل کر دیا
تھانہ کہوٹہ کی حدود میں قتل کی لرز ہ خیز واردات۔میرا مٹور میں گھریلوں تنازے پر چچازاد بھائی نے چھری کے پے درپے وار کر 42سالہ تمثیل شاہ کو قتل کر دیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے ۔پولیس تھانہ نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مر حوم کی نمازے جنازہ میں وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر سمیت سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ میرا میں 42سالہ تمثیل شاہ ولد مدد حسین شاہ کو اس کے چچا زاد بھائی سید عقیل شاہ ولد علمبردار شاہ نے چھری کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔وجہ عناد گھریلوں تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔
سلامبڑ کے مقام پر حاجی غلام محمد عباسی اور حاجی فدا دوست محمد عباسی کی طرف سے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ
سلامبڑ کے مقام پر حاجی غلام محمد عباسی اور حاجی فدا دوست محمد عباسی کی طرف سے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں استقبالیہ ۔کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت۔الیکشن مہم میں کیے ہوئے تمام وعدے پورے کروں گا ۔عوام نے حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کو اپنی ووٹ سے مسترد کیا ہے ۔ ا نشاء اللہ ان کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا خادم بن کر خدمت کروں کا عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ ان خیالات کا اظہارخادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمدنے یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سلامبڑ میں حاجی غلام محمد عباسی،حاجی فدا دوست محمد عباسی، ماسٹر انور عباسی ،حاجی اشرف عباسی کی طرف سے دیے گے استقبالے میں موجود اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکرنل (ر) مسعود عباسی ،معر وف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،لیفٹینٹ عطا محمد عباسی،حاجی فیض محمد عباسی،کامران اشرف عباسی،اعجاز احمد عباسی،ماسٹر فیض احمد عباسی،عمران عباسی،وقار کیانی،ساجد کیانی،عبدالغفار چوہان،نصیر چوہان،راجہ ظفر اقبال ،حاجی غلام فاروق،ماسٹر عبد الروف عباسی،نعیم احمد عباسی راشدمبارک عباسی ،شعیب عباسی ، ضمیر عباسی ،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عبرت اقبال سمیت دیگر افراد موجود تھے اپنے خظاب میں عبد القدوس عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے۔ راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامبڑ میر ا دوسرا گھر ہے میر ے مرحوم بزرگ دوست ماسٹر دوست محمد عباسی کا گھرانہ میرا اپنا گھرانہ ہے اور میں اس گھرانے کا ایک فرد ہوں انہوں نے جو مجھ پر احسان کیا ہے وہ میں ساری زندگی نہیں بھلا سکتاانشاء اللہ میں ان کے نام سے اس علاقے میں ایک ہسپتال بھی قائم کروں گا۔
پیر سید مظاہر حسین شاہ ، نمبردار ملک قمر الزمان اور سید نذابت حسین شاہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد
پیر سید مظاہر حسین شاہ ، نمبردار ملک قمر الزمان اور سید نذابت حسین شاہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق حالیہ جنرل الیکشن
میں عوام علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ آف لس سیداں ہوتھلہ ، نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ ،سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں نے دلی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد عوام سے محبت کر نے والے ایک حقیقی عوامی لیڈر ہیں جو علاقے کی عوام سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اب حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔