شرقی گوجرخان کے سب سے بڑے مرکزی شہر اسلام پورہ جبر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا دوکاندارو ں نے خودساختہ ریٹ میں اضافہ کر کے عوام کا جینا حرام کر دیا الیکشن کے بعد سبزی پھل فروٹ کے ریٹ میں اس قدر اضافہ کر دیا گیا کہ غریب عوام کا پھل فروٹ اور سبزی خریدنا ناممکن ہو گیا ہے عوام سے ریٹ لسٹوں سے تیس فیصد زائد تک ریٹ وصو ل کیے جا رہے ہیں عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سخت پریشانی میں مبتلا ہے حکومتی ادارے مہنگائی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بلکل ناکام ہو چکے ہیں جبکہ تحصیلی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چیک اینڈ بیلنس کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے دوکاندار آئے دن اپنی من مانی سے اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام پورہ جبر شہر میں مصنوئی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر یں ۔