DailyNewsKahuta

Martyrdom day to be celebrated on 14th August at every police station

یوم شہداء پولیس ڈے پر ضلع راولپنڈی کے ہر تھانے دفاتر میں شہیدوں کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

شہید کبھی مرتے نہیں دلوں سے ان کی یاد مٹتی نہیں۔ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ اے راہ حق کے شہید تیری عظمت کو سلام 
4 اگست کو محکمہ پولیس کے شہداؤں کے حوالے سے یوم شہداء پولیس ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد محکمہ پولیس کے ان افسران و اہلکار جنہوں نے فرض کی خاطر اپنی جان ملک و قوم کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کی۔ یہی وہ پولیس ہے۔ جو ہماری حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔یوم شہداء پولیس ڈے پر ضلع راولپنڈی کے ہر تھانے دفاتر میں شہیدوں کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ شہید کے بلند درجات کیلئے دعائیں بھی کی گئیں ۔اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل خلیل ملک نے تھانہ کہوٹہ اور تھانہ کلر سیداں کے شہید اسد محمود گاؤں کموڑہ کھووالہ کلر سیداں ،شہید عطاء محمود(hc) دیر خالصہ کلر سیداں، شہید فدا حسین (ASI) خاندہ کلر سیداں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ورثاء سے ملاقاتیں بھی کی ۔

عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بدولت عوام نے دو جماعتی نظام کو مسترد کر دیا

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کی بدولت عوام نے دو جماعتی نظام کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام نے بہت بڑی ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی۔ انشا اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دے گی۔ جہاں یکساں تعلیمی نظام اور امیرو غریب سب کو یکساں انصاف ملے گا ۔انھوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مین عمران خان کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر مبارک باد دی۔ اور کہا کہ این اے 57اور پی پی سیون کے عوا م کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ یونیورسٹی جدید ہسپتال اور صاف پانی کی سہولیات ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button