Kallar Syedan; Jeweller coned by four women
چار کے قریب نوسرباز خواتین نے سونا خریدنے کے بہانے جیولر کو لاکھوں روپے کی پھکی دے کر فرار ہو گئیں
چار کے قریب نوسرباز خواتین نے سونا خریدنے کے بہانے جیولر کو لاکھوں روپے کی پھکی دے کر فرار ہو گئیں۔لوگوں نے گروہ کی ایک خاتون کو پکڑ کر کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا جہاں قانون نے اس سے سمجھوتہ کر لیا اور شام گئے اسے بغیر کسی کاروائی کے اگلی منزل کو روانہ کر دیا۔شہریوں نے کلر سیداں پولیس کی اس منصفی پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چار برقعہ پوش خواتین کلر سیداں میں جیولری شاپ پر سونا خریدنے گئیں اور زیورات چیک کرتے ہوئے طلائی چوڑیوں پر مشتمل ایک ڈبہ برقعے کے نیچے کھسکا لیا اور دوبارہ آنے کا کہہ کر دکان سے نکل گئیں۔جیولر نے جب زیورات کے ڈبے سمیٹ کر چیک کئے تو پتہ چلا کہ ایک ڈبہ جس میں چوڑیاں تھیں خواتین چوری کر کے لے گئی ہیں۔کلر سیداں میں ایک اور واردات میں خواتین نے تیس ہزار مالیت کے کپڑے چوری کر لئے تا ہم انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا گیا جنہیں بعد ازاں سب انسپکٹر ظفر گوندل نے انہیں باعزت چھوڑ دیا۔
Kallar Syedan; Four women in Burqa entered a jewellers shop and made off with many lakh rps jewellery, Three women mange to escape while one women was captured and handed over to police. The arrested women manged to get away as well after making a deal with the police.
شاہد خاقان عباسی یوسی مغل سے بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوں گے مگر 25جولائی کو یوسی مغل کا نتیجہ واقعہ ہی دلچسپ اور منفرد رہا
یونین کونسل مغل جس کے چیئر مین اور دیگر لیگیوں نے بھی گزشتہ انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا تھا وہاں پی ٹی آئی نے پہلی ،تحریک لبیک نے دوسری اور شاہد خاقان عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مقامی شادی ہال میں منعقدہ انتخابی تقریب میں چیئرمین یوسی مغل ملک نور محمد نوری نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یوسی مغل کا انتخابی نتیجہ سب سے دلچسپ ہو گا اس وقت سمجھا گیا کہ شاہد خاقان عباسی یوسی مغل سے بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوں گے مگر 25جولائی کو یوسی مغل کا نتیجہ واقعہ ہی دلچسپ اور منفرد رہا ۔شاہد خاقان عباسی یہاں تیسرے نمبر پر رہے صداقت عباسی نے یوسی مغل سے 1919تحریک لبیک پاکستان کے جاوید اختر عباسی نے1672اور مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نے 1634ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔صرف پولنگ سٹیشن مغل کا نتیجہ حیران کن تھا جہاں تحریک لبیک پاکستان نے 586،پی ٹی آئی نے 447اور مسلم لیگ ن نے صرف224ووٹ حاصل کئیے ۔
بلدیہ کلر سیداں ساون کے موسم میں بھی ستو پی کے سو گئی
بلدیہ کلر سیداں ساون کے موسم میں بھی ستو پی کے سو گئی ، تمام بازار تجاوزات سے اٹ گئے مین سڑک پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل ورکشاپیں کھل گئیں۔بلدیہ کا عملہ بنا کوئی کام کئیے صرف تنخواہ وصول کرتا ہے کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کلر سیداں اپنی ناقص کارکردگی میں دیگر بلدیاتی اداروں کو بہت پیچھے چھوڑ گئی ۔تمام بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے دوکاندار شور مچاتے ہیں تو بلدیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کلر سیداں کی واحد سڑک پنڈی چوآ روڈ پر تجاوزات کا یہ عالم ہے کہ دونوں اطراد کے فٹ پاتھوں پر موٹر سائیکل مرمت کرنے والوں نے ورکشاپیں قائم کر رکھی ہیں جبکہ سڑک پر ریڑھی بان قابض ہیں ۔رہی سہی کسر گاڑیوں کی پارکنگ نے پوری کر دی ہے فٹ پاتھ سے پیدل چلنا ممکن نہیں تو سڑک سے گاڑی نہیں گزر سکتی اور یہی وجہ ہے کہ صبح سات بجے سے رات نو بجے تک بازار میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں رہتی ہیں اور ٹریفک کا ہجوم لوگوں کے لیے مسلسل درد سر بن چکا ہے ۔اس تمام صورتحال میں بلدیہ کلر سیداں کا کردار نہایت مجرمانہ ہے اور یہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا ارتکاب کر رہی ہے ۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
حاجی طارق تاج نے الیکشن کے روز ڈیوٹی کرنے والے محکمہ تعلیم کے تیرہ اہلکاروں کو ادائیگی نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار
انجمن تاجراں چوآروڈ کے صدر حاجی طارق تاج نے الیکشن کے روز ڈیوٹی کرنے والے محکمہ تعلیم کے تیرہ اہلکاروں کو ادائیگی نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ تعلیم کلر سیداں کے تیرہ ملازمین نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن ڈیوٹی کی مگر انہیں تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ان کی تعنیاتی کے احکامات محکمہ تعلیم کلر سیداں نے جاری کئیے تھے وہ کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بارے میں لاعلم ہے الیکشن ڈیوٹی کے نام پر سرکاری ملازمین سے بیگار لینا آج کے دور میں سنگین جرم ہے الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئیے۔