DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Student dies in a fatal accident near Nara

نارہ , ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والا سکینڈ اہر کا طالب علم زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا

نارہ کے مقام پر ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والا سکینڈ اہر کا طالب علم شمعون خان زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا ۔ نمازے جنازہ میں خادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمد سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نارہ کے مقام پر میران کار ایک کوسٹر کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بگہار شریف کا رہائشی سکینڈ اہر کا طالب علم شمعون خان اورانیس شدید زخمی ہو گے جن کو فی الفورطبعی امداد دینے کے بعد راولپنڈی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سکینڈ اہر کا طالب علم شمعون خان زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا مر حوم کی نمازے جنازہ بگہار شریف کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں خادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ، چیئرمین یوسی مواڑہ میجر راجہ عبد الروف جنجوعہ ، چیئرمین یوسی دوبیر ن خورد راجہ ظفر اقبال ، وائس چیر مین مرزا مسعود ، چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، مرحوم طاب علم کے قریبی ساتھی ملک عاصم حبیب آف بھون سمیت دیگر طالب علموں اور ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔

Kahuta; Shamoon Khan of Baghar Shareef was killed in a fatal accident, when the car he was passenger in hit a bus. Namaz e janaza was performed with large number of people.

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود اور جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود اور جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق حالیہ جنرل الیکشن میں عوام علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ارشد محمود اور جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ نے دلی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد عوام سے محبت کر نے والے ایک حقیقی عوامی لیڈر ہیں جو علاقے کی عوام سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اب حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

راجہ صغیر احمد کی طرف سے عوام کا شکریہ ادا کر نے کا سلسلہ بدستور جاری

راجہ صغیر احمد کی طرف سے عوام کا شکریہ ادا کر نے کا سلسلہ بدستور جاری ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کے زیر انتظام پروگرام سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت ۔ عوام کا خادم ہوں اور خادم بن کر خدمت کروں کا عوام کے ساتھ میرا رابطہ اسی طرع رہے گا جس طرع الیکشن سے پہلے تھا ۔ عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ ان خیالات کا اظہارخادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمدنے عباسیہ ریسٹورینٹ پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں شریک سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمنیند شریف ، موری ، مندری ، باڑہ ، گلہ گلیوریاں ، میرا کے کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مجیر راجہ عبدالروف جنجوعہ ، کرنل (ر) مسعود عباسی ،مراجہ ظفر اقبال ، مرزا مسعود ، راجہ ممتاز ، ڈاکٹر مختار ، راجہ ظہور اکبر ، بلال ستی ، راشدمبارک عباسی ،شعیب عباسی ، ضمیر عباسی ،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عبرت اقبال سمیت دیگر افراد موجود تھے اپنے خظاب میں عبد القدوس عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے اب کے ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی زمہ داری آن پڑی ہے ان سے ہم درخواست کرتے ہیں وہ اپنی زمہ داروں کو احسن طریقے سے نبھاہیں اور اپنے ووٹروں کے ساتھ وہ عزت و محبت والا رشتہ قائم رکھیں تاکہ آئندہ ان کو کسی قسم کا مسلہ ناں ہو۔ آخر میں دعا کی گئی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کی طرف سے تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا گیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button