DailyNewsKallar Syedan
Inauguration ceremony of cloth shop opened by Raja Arshad of Dhok Rajgaan, Sahot Baghyal
راجہ ارشد محمود سہوٹ بگیال کی جانب سے نیلم بازار میں کپڑے کے کاروبار کا آ غاز ،افتتاحی تقریب منعقد کی گئی
سہوٹ بگیال ڈھوک راجگان کے رہائشی راجہ ارشد محمود المعروف عاشق کھڑی نے نیلم بازار کلر سیداں میں کپڑے کی دکان کا آغاز کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی،آغاز تلاوت کلام پاک ا ور حمدو نعت سے کیا گیا،جس میں حافظ سبیل،ظہیر چمن اور خود راجہ ارشد نے افتتاحی تقریب کو محفل نعت کی شکل دے دی،جس میں مہمان خصوصی چوہدری محمد جہانگیر ڈھوک بلندیاں تھے،مہمان گرامی میں چوہدری عبد الرحمن سہوٹ،مولانا محمد فاروق سیفی،راجہ شاہ طاسب ،راجہ محمد جمیل سمیت تاجروں سمیت معززین علاقہ نے شرکی اور دعا کی کہ اللہ پاک ان کے کاروبار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور رزق حلا ل کمانے اور کھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔