DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Public demand for electricity transmission lines

چوآ خالصہ کے شہریوں نے سروے میں بجلی کی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹوٹے کھمبوں کو از سر نو تنصیب کا مطالبہ

چوآ خالصہ شہر میں موجود بجلی فراہمی کا نظام خستہ حال ہو گیا بجلی کے پول اور تاریں گرنے کے لیے تیار انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگورا واقعہ پیش آ سکتا ہے شہریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ برقیات کے لائن مینوں کی جانیں بھی خطرے سے دو چارہو گئیں بجلی کے کھمبوں پر چڑھتے وقت گرنے سے بچنے کی خاطر کھمبوں کو ہی سہارادیا جانے لگا صدیوں پرانے ابتدائی ٹرانسمیشن سسٹم کو تا حال استعمال میں لایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہو رہے ہیں چوآ خالصہ کے شہریوں نے سروے میں بجلی کی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹوٹے کھمبوں کو از سر نو تنصیب کا مطالبہ کیا ہے 

عمران خان کو پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کرنے پر مبارکبا د

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے راہنما وممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹورنے قائد تحریک انصاف عمران خان کو پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کرنے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان 22کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز اور مقبول ترین لیڈ ر ہیں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کی تکمیل اور ملکی معیشت کومضبوط بنا کر اشیا ء میں پاکستان کو کھویا ہوامقام واپس دلائیں گے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی پر پوری قوم نے تاریخ ساز کردار ادا کیا جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button