Kallar Syedan; Extreme humidity causing heart attack, One dead
کلر سیداں , حبس دل کے امرا ض میں اضافہ ,نوجوان واپڈا اہلکار حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کلر سیداں میں شدید حبس دل کے امرا ض میں اضافہ مریضوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ،نوجوان واپڈا اہلکار حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،خاتون سمیت دو افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلر سیداں میں بھی بدترین حبس چل رہی ہے جس سے دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کا نوجوان اسسٹنٹ لائن مین فیصل حفیظ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا اس نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک کمسن بچہ چھوڑا ہے ۔نماز جنازہ کلر سیداں میں اد اکی گئی جس میں واپڈا اہلکاروں کے علاوہ ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک، حاجی اخلاق حسین، عابد زاہدی، صوفی ضابر حسین، حاجی محمد اسحاق، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، راجہ مبشر، شیخ ندیم احمد، حسن سرائیکی او ر دیگر نے شرکت کی جبکہ گزشتہ روز ایک بارات میں موجود محمد احسان سکنہ پھلینہ کی حبس کے باعث حالت غیر ہو گئی اسے فوری طور پر راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں اسے دل کا دورہ پڑا ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں ان کو سٹینٹ ڈال کر ان کی زندگی بچا لی ۔ادھر ایک اور معمر خاتون کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; Extreme humidity in Pothwar region is causing heart attack, three people were admitted in hospital in which win sadly died.
AISCO sub division assistant line man Faisal Hafiz suffered from Extreme humidity and suffered fatal heart attack in which he sadly passed away, he was buried in his native village in Makk. Serval cases have been reported to health authorities in Kallar Syedan.
چوآخالصہ کی مضافاتی بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری
تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، نواز شریف کے اعلان پر ان کی حکومت کے خاتمے پر عمل درآمد ،چوآخالصہ کی مضافاتی بستیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ،پیپلز پارٹی کی جانب سے میاں محمد نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی ،عثمان عباسی اور چیئر مین سید راحت علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر میاں محمد نواز شریف نے نومبر 2016میں کہوٹہ اور کلر سیداں میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا ان کی معذولی کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے تو سوئی گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے شروع ہوا مگر ان کے دور اقتدار میں مکمل ہوا نہ ہی وہ کسی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر سکے ۔انتخابات کے فوری بعد سوئی گیس نے چوآخالصہ کی مضافاتی بستیوں ڈھوک چوہدری گوہر، ڈھوک موتی مسجد، ڈھوک آہیر، میر گالہ خالصہ، پیر حالی اور بڑی بن میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروسز اور میٹرز کی تنصیب ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی ہے اور ایک ہی دن میں تیس سے زائد سروسز لگائی گئی ہیں ۔ادھر پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما چوہدری امیتا ز حسین نے سوئی گیس کی فراہمی پر سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے علاوہ حافظ عثمان عباسی اور چیئر مین سید راحت علی شاہ کا خصوصی شکریہ اد اکیا جن کی کاوشوں کی بدولت آج پسماندہ دیہات میں بھی لوگوں کو سوئی گیس کی نعمت ملی ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے پر اہل علاقہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کے ارد گرد موجود بلدیاتی چیئر مینوں اور رہنماؤں نے راجہ محمد علی کی بھرپور مخالفت
تحصیل کلرسیداں میں دوقومی حلقے تھے، این اے 57اور 58، دل چسپ امریہ ہے کہ دونوں میں قومی نشست پر سابق وزیراعظم امیدوار وں میں شامل تھے، راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی کی جانب سے تو شاہدخاقان عباسی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے امیدوار تھے ۔ دونوں کی سیاست ایک دوسرے سے متضاد رہی۔ راجہ پرویزاشرف کے تینوں صوبائی امیدوار ان سے مخلص رہے جبکہ شاہدخاقان عباسی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ محمد علی گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی ایک بار ایک ساتھ نظر نہ آئے بلکہ شاہد خاقان عباسی کے ارد گرد موجود بلدیاتی چیئر مینوں اور رہنماؤں نے راجہ محمد علی کی بھرپور مخالفت کی جس کی بنا پر وہ شکست سے دو چار ہوئے ۔ راجہ پرویز اشرف کے گھرکے 8کے قریب افراد دن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلاتے رہے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے ایک مختصر دورہ کلر کیا ان کی انتخابی مہم ان کے کسی ساتھی نے نہیں چلائی جبکہ مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق رات گئے تک مسلم لیگ ن کے دونوں امیدواروں کے لیے ووٹ مانگتے نظر آئے ۔
دینی مدرسہ کا طالب پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا
دینی مدرسہ کا طالب پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ہے 145ڈہوک سائیں مسکین کے رہائشی صوفی نزاکت علی کا بیٹا اور با بر علی کا بھتیجا مدرسہ کنز الا ایمان ریجان آباد ساگری کا طالب علم حافظ قرآن حمزہ علی لا پتہ ہو گیا ہے۔مذکورہ طالب علم ساگری مدرسہ سے گھر جا رہا تھا کہ راستے سے غائب ہو گیا جس کسی کو اس کے بارے میں معلوم ہو وہ مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرئے۔ نزاکت علی: 0321-5535009 با بر علی0314-5305768۔
والی بال کے معروف کھلاڑی راجہ ندیم کے دادا محمد شریف انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی
والی بال کے معروف کھلاڑی راجہ ندیم کے دادا محمد شریف انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں سنی تحریک تحصیل کلر سیداں کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی، مناظر اقبال جنجوعہ، راجہ غلام قمبر ،راجہ محمد اشفاق جنجوعہ،حاجی اظہر حسین آزاد، حاجی محمد نواب ،یوتھ کونسلر راجہ محسن علی ، محمد رشید، عبدالرحمان جعفری، راجہ اخلاق اور دیگر نے شرکت کی۔