گوجرخان باؤلے کتے نے دوبچوں سمیت چار افراد کو کاٹ لیا ،میونسپل کمیٹی گوجرخان کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم نہ شروع ہوسکی ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال انتظامیہ نے بلدیہ گوجرخان کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا کہ باؤلے کتے کے کاٹنے سے متعدد افراد ہسپتال آچکے ہیں کتوں کو تلف کیا جائے لیکن میونسپل کمیٹی گوجرخان نے کوئی نوٹس نہ لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بڑکی میں باؤلے کتے نے دو بچوں سمیت چار افراد کو کاٹ لیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،آبادی میں باؤلے کتے کے آنے سے سخت خوف وہراس پھیل گیا اور بچے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوجرخان شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے اور باؤلے پن کا شکار ہو کر لوگوں کو کاٹ رہے ہیں اس سے قبل بھی وارڈ نمبر4اور جھنڈا میں باؤلے کتے نے متعدد افراد کو کاٹ لیا تھاشہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاآغاز کیا جائے
Gujar Khan; In the village of Barki, two children along with two adults were bitten by a mad dog, The four were admitted in hospital, the local authorities are asked to take action against stray dogs roaming local streets.
بڑکی یوٹرن پر کار اور ایمبولینس میں ٹکر تین افراد زخمی ہوگئے
بڑکی یوٹرن پر کار اور ایمبولینس میں ٹکر تین افراد زخمی ہوگئے راولپنڈی کی طرف سے آنے والی ایمبولینس جس میں ایک مریض بھی موجود تھا عقب سے آنے والی کارٹکرا گئی جس سے ایمبولینس ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا
واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے
سابق ناظم راجہ عبدالغفور کیانی سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس سماجی کارکن راجہ ساجد یوسف نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ واپڈا گوجرخان کی طرف سے جاری بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے گرمی اور حبس کے موسم میں واپڈا نے بدترین ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع کررکھی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے واپڈا گوجرخان فوری طور پر بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کرے
گوجرخان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی
گوجرخان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی ،9 دوکانداروں کو اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فرخت کرنے پر ساڑھے سولہ ہزار روپے جرمانہ عائد ،تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جاوید سرور نے ریڈر ملک عمران کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر گوشت ،سبزی ،اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 9دوکانداروں کو مجموعی طور پر ساڑھے سولہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر دوکانداروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اشیاء خوردونوش مقرر کردہ نرخ پر فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی