تحریک انصاف گوجرخان کے سرگرم رہنما راجہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنا کر عوام کے مسائل حل اور ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی انہوں نے کہا کہ تیس سال تک پنجاب پرحکومت کرنے والی ن لیگ نے پنجاب کی عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مسلم لیگ ن کی تمام تر ترقی صرف اشتہارات تک ہی محدود تھی عملی طور پر پنجاب کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں صوبہ میں مہنگائی ، بے روزگاری عام ہے جبکہ عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہ ہیں ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر ن لیگ کی کارکردگی کا اندازہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اب انشاء اللہ تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنا کر عوام کے بنیادی مسائل حل کر کے دکھائے گی عوام نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر جو اعتماد کااظہار کیا ہے عمران خان اس پر ضرور پورا اتر کر دکھائیں گے تحریک انصاف کے برسراقتدار آنے کے بعد عوام کو حقیقی تعمیر وترقی کے ثمرات ملنا شروع ہونگے
Gujar Khan; Raja Iltaf Hussain said the PML-N has ruled in Punjab for past 30 years and has pushed lives of public with major obstacles, PTI now will form government to solve the public issues.
گو جر خان میں جمعہ کو بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈنگ
گو جر خان میں جمعہ کو بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈنگ ، نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی بند رہی اور نماز جمعہ ادا کر نے والے شدید گر می اور حبس میں پسینے میں شرابورہوگئے واپڈا گوجرخان بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے تاجر برادری کا مطالبہ، مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ غلام قمرشاہد قریشی راجہ سرفراز راجہ غالب حسین شیخ نعیم ملک محبوب ودیگر نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا گوجرخان نے بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر کے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کررکھی ہیں بالخصوص تاجر طبقہ بجلی کی بار بار بندش سے سخت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے انہوں نے حکام سے مطا لبہ کیا کہ گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلا نیہ بندش بند کی جا ئے اور ذمہ داران کے خلاف کا روائی کی جا ئے
تحصیل گوجرخان و کلرسیداں کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما عبدالرحمان مرزا ، ان کے برادراصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ اور مبشر ڈوگر نے کہا کہ تحصیل گوجرخان و کلرسیداں کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے دانشمندانہ فیصلہ کیا اور پیپلز پارٹی کا وہ قرض چکایا جو بحیثیت وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بے پناہ خدمات کر کے گوجرخان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا ان رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو کے سنہرے دور کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری قوم کی آخری امید ہیں ، سیکنڈ لائن قیادت کو چاہیے کہ کھلے دل سے اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور خاموش جیالوں کو متحرک کریں تحصیل گوجرخان میں جیالے متحرک ہو گئے تھے جس کے باعث راجہ پرویزاشرف کو تاریخ ساز کامیابی دلوا کر قیادت کو یہ پیغام بھیجا کہ جیالے اب بھی ہر آندھی اور طوفان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ان رہنماؤں نے راجہ پرویزاشرف سے اس توقع کااظہا ر کیا کہ وہ کارکنا ن کو ان کا جائز مقام دلوائیں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے
مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دور حکومت ایک یادگاری اور سنہری دور تھا
مسلم لیگ ن کے کارکن مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا پانچ سالہ دور حکومت ایک یادگاری اور سنہری دور تھاجس میں عوام کے مسائل حل ہوئے اور ان کو بھرپور ریلیف مہیا کیا گیا بالخصوص مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے عوام نے مسلم لیگ ن کو اپنے قیمتی ووٹوں سے نواز کر بے پناہ محبت کااظہار کیا ہے پنجاب میں میاں شہبازشریف نے میگا پراجیکٹ دیے میٹرو بس، اورنج ٹرین سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوئیں دیہی علاقو ں میں سڑکوں کے جال بچھا کر تعمیر وترقی کے ثمرات پسماندہ علاقوں تک پہنچائے گئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا پاکستانی عوام آج بھی میاں نوازشریف سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کے دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں