DailyNewsKallar Syedan

Petition lodged at NAB against Nambardar Asad Aziz over funds

نمبردار اسد عزیز کیخلاف کارروائی کیلئے نیب میں درخواست

سرکاری فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام میں یونین کونسل کنوہا کے کونسلر عمران ظفر بھٹی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور نمبردار اسد عزیز کیخلاف کارروائی کیلئے نیب میں درخواست دے دی۔کونسلر نے درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں یونین کونسل کنوہا (کلر سیداں) کا منتخب کونسلر ہوں اور مستقل رہائشی و سکونتی ہوں۔ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے منظور شدہ گرانٹ برائے گلیات ،چےئرمین اور وائس چےئرمین کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے کونسلرز کی مشاورت سے زیر استعمال لانا تھالیکن سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بائی پاس کر کے چوہدری اسد نمبردار (غیر منتخب شخص) کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروائے اور اس میں مبینہ طور پر خورد برد کی۔کونسلر نے الزام لگایا کہ ٹینڈر کے مطابق گلیات بھی موقع پر کارپٹ نہیں کی گئیں،جو کام ہوا اس میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ۔

UC Kanoha councillor Imran Zaffar Bhatti has lodged a petition at NAB for illegal funds provided by envoy of ex PM to Nambardar Asad Aziz.

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پائپ فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر پائپ فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کی ہدایت پر تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے کلر سیداں منگلورہ روڈ پر واقع حافظ پائپ ورکس فیکٹری میں سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کے مالک عبدالحمید کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے بھیج دیا جس پر سب انسپکٹر محمد سفیر نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔محمد زبیر سکنہ صاحب دھمیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں موہڑہ نجار صاحب دھمیال کلر سیداں کا رہائشی ہوں اور عرصہ گیارہ برس سے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک کویت مقیم ہوں اور دو ہفتے قبل چھٹی پر گھر آیا ہوں۔گزشتہ رات پونے ایک بجے کے قریب میں اپنے دوست مہمان کیساتھ اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع زیر تعمیر درس میں بیٹھا ہواتھا کہ اس دوران میری بیوی دوڑتی ہوئی میرے پاس آئی اور کہا کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں جس پر میں بھی فوری طور پر گھر پہنچ گیا۔بیوی نے بتایا کہ میں ہال میں سوئی ہوئی تھی ،مرکزی دروازہ کھلا ہوا تھا جبکہ میرا14 سالہ بیٹا ذیشان بیٹھک میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم چور مرکزی گیٹ کے راستے اندر داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی شروع کر دی۔۔گھر میں شور سن کر میں اور بیٹا جاگ گئے جبکہ اتنی دیر میں نامعلوم چور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سیڑھیوں کے ذریعے چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے۔جب میں نے اپنی بیوی کے ہمراہ سامان کی پڑتال کی تو سٹور میں پڑے ہوئے اٹیچی کیس میں سے پانچ سو دینار،ایک جوڑی جھمکے گانی اور طلائی کڑا جن کا کل وزن چار تولے بنتا ہے موجود نہیں تھا جبکہ چور جاتے ہوئے میرے بیٹے کا قیمتی موبائل بھی ہمراہ لے گئے ۔

راجہ صغیر احمد کو مسلم لیگ ن میں لانے کے لیے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے بھیجے گئے دو رکنی وفد کی ملاقات

 حلقہ پی پی سات سے آزاد حثیت میں کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کو مسلم لیگ ن میں لانے کے لیے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے بھیجے گئے دو رکنی وفد کی ملاقات ،مذاکرات ناکام ہونے پر وفد مایوس لوٹ گیا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے جوڑ توڑ کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن اپنے گھوڑے دوڑا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نومنتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے کلرسیداں میں حمزہ شہباز کی طر ف سے بھجوائے گئے ایک دو رکنی وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت سازی میں ن لیگ کا ساتھ دینے کے لیے زور دیا ۔ اس موقع پر راجہ صغیر نے وفد کو صاف جواب دیتے ہوے کہا کہ وہ اب تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں اور اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتے انہوں نے وفد کے سامنے مسلم لیگی قیادت کی طرف سے گزشتہ ادوار میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے متعلق شکایات کرتے ہوے کہا کہ وہ مسلم لیگی تھے لیکن وراثتی سیاست کرنے والوں نے ان کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا مجھے میاں نواز شریف سے ملنے نہ دیا گیا ، اس موقع پر راجہ صغیر احمد آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اگرچہ میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا ۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل کسی لیگی لیڈر نے ان سے شمولیت کے لیے رابطہ نہ کیا میں نے خود ایک مرکزی لیڈر سے ملاقات کی اور کہا کہ اگر آئندہ حلقہ میں ن لیگ میرا ٹکٹ کنفرم کرے تو میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دوں گا لیکن اس مطالبہ پر جواب ملا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں میں نے حلقہ کے عوام کے بہترین مفاد اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے حکمران جماعت کا ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کیا یہی میرا آخری فیصلہ ہے ۔راجہ صغیر احمد کی طرف سے صاف جواب ملنے پر مذاکراتی وفد مایوس واپس لوٹ گیا تاہم جاتے جاتے انہوں نے ایک بار پھر راجہ صغیر احمد کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور مستقبل میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر اصرار کیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نمبر گیم پوری نہ ہونے پر اب مسلم لیگ ن اس بات پر کام کررہی ہے کہ وہ جلد پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور مسلم لیگی پس منظر رکھنے والے جوا راکین اب تحریک انصاف میں چلے گئے وہ مستقبل میں ن لیگ کے گیم پلان کا ساتھ دے کر دوبارہ ن لیگ کے کیمپ میں واپس آجائیں۔ مسلم لیگ ن نے ایسے ارکین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں اور اس وقت بھی صاف انکار کرنے والے ممبران کو مستقبل میں ساتھ دینے کے لیے لالچ دیا جارہا ہے۔

کاشتکاروں کو فصلوں میں موجود جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلیئے آگاہی فراہم کرنے کیلیئے کلرسیداں میں ایک واک کا اہتمام

 کاشتکاروں کو فصلوں میں موجود جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلیئے آگاہی فراہم کرنے کیلیئے کلرسیداں میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں رانا انعام الللہ خان نے کی ہے تحصیل کلرسیداں میں ہفتہ تلفی جڑی بوٹیاں منایا جا رہا ہے واک کے اختتام پر کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے رانا انعام خان نے بتایا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچاتی ہیں جس وجہ سے ان کو ختم کرنا بہت ضروری ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلیئے عملی اقدامات سے بھی آگہی فراہم کی ہے اور ان میں ضروری اور متعلقہ لٹریچر بھی تقسیم کیئے ہیں اس موقع پر زراعت آفیسر کلرسیداں محمد بشارت، زراعت آفیسر ازکاء شاہد اور کاشتکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button