DailyNews

Overseas British Pakistani community prepare to celebrate Pakistan independence day

یوم آزادئ پاکستان شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی

 یوم آزادئ پاکستان شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی۔ سمندر پار مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عندیہ دیا ہے کہ امسال یوم آزادئ پاکستان پروقار اور شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ انگلینڈ یوکے نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی پہچان اور ساکھ بنا لی ہے اور تمام کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ اجالا کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی فوج و پاکستانی کمیونٹی کی بزرگ شخصیت چوہدری محمد حسین آف موہڑہ بھٹیاں، گوجر خان، راولپنڈی، پنجاب پاکستان حال مقیم ونڈسر یوکے، الحاج محمد عارف آف منجوٹھہ حال مقیم برطانیہ ( سابق کونسلر و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن )، چوہدری اصغر علی آف ڈھوک بابا بلند کلر سیداں ( ہانگ کانگ والے ) حال مقیم برطانیہ اور چوہدری مشتاق حسین نے چیئرمین اجالا فاؤنڈیشن جناب قاری ذوالفقار علی وارثی سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے اور ہماری خواہشات اور امیدوں کا مرکز بھی ہے۔ ہم برٹش پاکستان وطن عزیز پاکستان کا یوم آزادی پندرہ اگست کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اور اپنے بچوں کو بھی تحریک و تاریخ پاکستان سے روشناس کروائیں گے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button