DailyNewsKahuta

Nambardar Raja Sohail meets with Raja Sagheer in Mator

نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا نمبردارراجہ سہیل آف کھڈیوٹ کی رہائش گاہ پر آمد

نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا نمبردارراجہ سہیل آف کھڈیوٹ کی رہائش گاہ پر آمد ۔ الیکشن میں ساتھ دینے پراہلیان علاقہ کا شکر یہ ۔ الیکشن مہم میں عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کیے جاہیں ۔کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی ہے عوام علاقہ کو پتہ ہونا چاہے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ اپنے علاقے اور عوام کے مفادات کے لیے کیا ہے ۔ انشاء اللہ حلقہ پی پی سات کی عوام کے تمام مسائل حل ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل کھڈیوٹ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارراجہ سہیل آف کھڈیوٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ جاوید ،راجہ محمد صفدر،راجہ ثاقب شہزاد،راجہ مہتاب ،راجہ شہزاد،راجہ مسعود، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر، کونسلر راجہ عباس پپو ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ بابو اقبال آف ممیا م ، صدر اڈہ پیر ودہائی راجہ عمران اللہ ، راجہ ضیاء اللہ آف مٹور ، ذوالفقار علی ستی ، فارص ستی اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ راجہ صغیر احمد نے الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے پر نمبردارراجہ سہیل آف کھڈیوٹ اور دیگراہل علاقہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور کہا آپ لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اپنے علاقے کی عوام کے تمام مسائل ان کی دیلیز پر حل ہونگے ۔

ملک بھر میں4اگست کو محکمہ پولیس کے شہداء کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے

چار اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر DSPکہوٹہ ، سرکل کلرسیداں خلیل ملک کا کہوٹہ اور کلر میں موجود پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری پھولوں کی چادریں چڑھاہیں ،قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی کی اور والدین سے بھی ملاقات ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں4اگست کو محکمہ پولیس کے شہداء کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن منانے کا مقصدمحکمہ پولیس کے ان اہلکاروں اور افسران کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے فرض کی خاطر عوام کی جان و مال بچانے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔یہی وہ پولیس ہے جو ہماری حفاظت کے ہمہ وقت تیار رہتی ہے یوم شہداء کے موقع پر ضلع بھر کے تھانوں میں قرآن خوانی کی گئی DSPکہوٹہ ، سرکل کلرسیداں خلیل ملک نے کہوٹہ اور کلر میں موجود پولیس شہداء عطا محمو د، فداحسین کی قبروں پر حاضری دی پھولوں کی چادیں چڑھائی اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت عمران کی22سالہ جد وجہد کا نتیجہ ہے

راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت عمران کی22سالہ جد وجہد کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی انشا اللہ ملک میں ترقی کے حوالے سے ایک بہت بڑی تبدیلی آئے گئی ملک بھر میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت سے ایک بات ظاہر ہو گئی ہے کہ ملک کی عوام اپنے فیصلے اب خود کرتی ہے ۔انشا اللہ عمران خان عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا 70سالہ کرپٹ اور موروثی سیاست کا سیاہ ترین دور ختم ہونے جارہاہے قائد تحریک انصاف اور نو منتخب وزیر اعظم عمرا ن خان ملک کو مضبوط معاشی استحکام اور عالمی سطح پر بہترین طریقے پاکستان کی نمائندگی کرینگے تما م متحدہ اپوزیشن الائنس شکست خوردہ اور عوام کے مسترد کردہ لو گوں کا ٹولہ ہے عوام ان کے مکروہ عزائم کو پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا قائد تحریک انصاف عمران خان کی دی گئی سوچ سے آج ملک میں ایک حقیقی تبدیلی آگئی ہے جس کا واضع ثبوت حالیہ جنرل ا نتخابات ہے کہ ملک کی عوام نے آزادانہ فیصلے کیے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button