Congratulations to PTI on engineered elections, Raja Javed Ikhlas
پی ٹی آئی کو نیا پاکستان مبارک ہو الیکشن اور نتائج انجینئرڈ تھے,راجہ جاوید اخلاص
مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نیا پاکستان مبارک ہو الیکشن اور نتائج انجینئرڈ تھے انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا راستہ روکا گیاہمیں وہ ماحول فراہم نہیں کیا گیا جو لاڈلے کو دیا گیا ہماری قیادت کو وزارت عظمیٰ سے الگ کر کے نااہل قرار دیا گیا اور پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا نواز شریف کو دختر اور داماد کے ہمراہ جیل میں ڈال دیا گیا ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ذرائع ابلاغ پر ہمارے خلاف منظم مہم چلائی گئی انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی ہمارے ترقیاتی کاموں کو نہ سمجھا پی ٹی آئی کو نیا پاکستان مبارک ہو ، اب ہم بھی دیکھیں گے کہ عمران خان عوام سے کیے اپنے وعدے کیسے پورے کرتے ہیں ملکی استحکام ترقی اور خوشحالی وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر چوہدری توقیر اسلم، تنویر شیرازی بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan; Raja Javed Ikhlas in his statement to media said, he likes to congratulate the PTI on engineered elections.
چارایام قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شخص گزشتہ روز انتقال کر گیا
چارایام قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شخص گزشتہ روز انتقال کر گیا۔متوفی کو کلر سیداں کے نواحی گاؤں مک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔55 سالہ متوفی محمد ظہیر سکنہ مک اپنے موٹر سائیکل پر روات سے کلر سیداں کی جانب آ رہا تھا کہ چھپر اسٹاپ پر روڈ کے اوپر اچانک کتا آ جانے سے اس کا موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ کے اوپر گر گیا جس کے باعث اسے سر پر شدید قسم کی چوٹیں آئیں۔ اسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفت کیا گیا جہاں وہ چار ایام تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔
تحصیل کلر سیداں کے بنیادی مرکزصحت سموٹ میں میڈیکل آفیسر کی پوسٹ گزشتہ دو برسوں سے خالی
تحصیل کلر سیداں کے بنیادی مرکزصحت سموٹ میں میڈیکل آفیسر کی پوسٹ گزشتہ دو برسوں سے خالی،ڈاکٹر کی ذمہ داریاں ایک ڈسپنسر نے سنبھال رکھی ہیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھی شدید قلت جس کی وجہ سے آوٹ ڈور فرائض کی ادائیگی میں مرکز کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے ہسپتال کے رہائشی کمرے زبوں حالی کا شکار، ہسپتال کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔رہائشی مکانات بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں مختلف قسم کی جڑی بوٹیوں نے فصل کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔ کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے مویشی انہیں آرام گاہ کے طور پر استعمال کر تے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلر سیداں کے علاقہ سموٹ میں واحد بی ایچ یو ہے جہاں گزشتہ دو برسوں سے میڈیکل آفیسر ہی تعینات نہیں۔چند ماہ قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل آفیسر وقار احمد کو بی ایچ یو سموٹ میں تعینات کیا گیا تھا جہاں سے انہیں جنرل ڈیوٹی پر ڈی ایچ او راولپنڈی روانہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایک ڈسپنسر نے میڈیکل آفیسر کے معاملات سنبھال رکھے ہیں۔بی ایچ یو میں 14لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مقابلے میں صرف چار ایل ایچ ڈبلیوز کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مرکز کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔سی ڈی سی اور سنٹری انسپکٹر کی بھی گزشتہ دو برسوں سے پوسٹیں خالی ہیں۔سموٹ کے عوامی حلقوں نے بی ایچ یو میں مستقل میڈیکل آفیسر کی تعیناتی سمیت ایل ایچ ڈبلیوز اور دیگر خالی آسامیوں سمیت ہسپتال کی حفاظتی دیوار کو جلد از جلد تعمیر کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے کر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج
کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے کر دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔مخبر نے اطلاع دی تھی کہ دو اشخاص کافی مقدار میں سامان آتش بازی لے کر کلر بائی پاس روڈ کلر سیداں پر گاڑی کی انتظار میں کھڑے ہیں جنہیں بروقت ریڈ کر کے قابو کیا جا سکتا ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر رانا نعیم یسین نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دو اشخاص اپنے ہاتھوں میں شاپنگ بیگ اٹھائے بھاگنے لگے جنہیں تعاقب کر کے قا بو کر لیا گیاجنہوں نے بعد از دریافت ذیشان علی سکنہ محلہ مغل کلر سیداں اور رضوان محبوب سکنہ بھیائی مہر علی ڈھوکہ گلہ کے نام سے اپنی شناخت کروائی۔پولیس نے ذیشان کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر میں سے سامان آتش بازی جس میں چکری پٹاخے 20 عدد ڈبیاں، پٹہ پٹاخہ 4 عدد ڈبیاں،گوریلہ پٹاخہ 3 عدد ڈبیاں،وائٹ روز پٹاخہ 3 عدد ڈبیاں،150 عدد دھاگے والا چھوٹا گولہ،گولہ مٹی 2 عدد،انار گولہ ایک عدد جبکہ دوسرے ملزم رضوان محبوب کی تلاشی کے دوران ہوائیاں 20 عدد،ماچس پٹاخہ 20 عدد ڈبیاں، دھاگے والا گولہ 20 عدد برآمد کر کے زیر دفعات 285,286ت پ مقدمہ درج کر لیا۔
تحصیل کلر سید اں میں شجر کا ر ی مہم کا آ غا ز
مسلم لیگ ن سٹی کے صد ر شیخ خو ر شید ا حمد کے بیٹے شیخ عا مر خو ر شید نے ملک کو سر سبز شا د ا ب بنا نے کے لیے ا پنی مد د آ پ کے تحت تحصیل کلر سید اں میں شجر کا ر ی مہم کا آ غا ز کر د یا ا نہو ں نے کہا کہ آ ز ا د ی کے مہینہ ا گست میں ہر آ د می ا پنے حصہ کا ا یک د ر خت لگا ئے تو ملک میں ہر یا لی کے سا تھ سا تھ خو شحا لی بھی آ ئے گی ا نہو ں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میر ی خو ا ہش ہے کہ تحصیل کلر سید اں میں ز یا د ہ سے ز یا د ہ پو د ے لگا ئے جا ئیں ا س سلسلہ میں ا نہو ں نے گز شتہ ہفتہ ا پنی مد د آ پ کے تحت پو د و ں کی تقسیم کا سلسلہ شر و ع کر د یا ہے ا و رکہا کہ ز یا د ہ سے ز یا د ہ لو گو ں کو پو د ے فر ا ہم کر کے ملک کو سر سز شا د ا ب بنا نے کے لیے تہیہ کر ر کھا ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ جشن آ ز ا د ی کے مہینہ میں ہر شہر ی آ ز ا د ی کی خو شی کو ا یک پو د ا لگا کر منا ئے تو علا قہ میں آ با ؤ ہو ا کے سا تھ سا تھ فضا میں بہتر ی آ ئی گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر کسی کو شجر کاری مہم کے لیے پودے فراہم کر سکتا ہوں اس سلسلے میں چین کی ایک کمپنی سے رابطہ ہے جہاں سے مختلف اقسام کے درخت درآمد کر کے لوگوں کو فراہم کرتا ہوں ۔ان درختوں میں خوبی یہ ہے کہ یہ سایہ دار ہونے کے علاوہ ان کے تنے کئی رنگوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو ماحول کو خوشگوار رکھتے ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ہر شخص درخت لگائے اور اگر اس کے پاس پودے خریدنے کی استطاعت نہیں تو وہ ان سے رجوع کر سکتے ہیں ۔