کلر سیداں کے دو نواجوان کھلاڑیوں سمیع اللہ بھٹی اور ہارون بھٹی کو انڈر 15قومی فٹبال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کلر سیداں شہر کی نواحی بستی چک مرزا سے ہے ۔راجہ محمد منیرٹیم کوچ ہیں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئی جہاں یہ پہلے راؤنڈ میں یو ایس اے ،اسپین ،چین اور یورا گوئے کے خلاف میچ کھیلے گی ۔16کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم میں دو کھلاڑیوں سمیع اللہ بھٹی اور ہارون بھٹی کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں چک مرزا سے ہے یہ مقامی راجپوت کلب کے کھلاڑی ہیں یہ دونوں کبڈی کے معروف ریٹائرڈ کھلاڑی نذر محمد بھٹی کے پوتے جاوید بھٹی کے بیٹے اور ملک گیر سطح پر کبڈی میں شہرت پانے والے نوجوان کھلاڑی شہباز بھٹی کے بھائی ہیں ۔اس خاندان نے کبڈی اور فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔
Kallar Syedan; Two Youngsters Samih Ullah Bhatti and Haroon Bhatti have been selected for Pakistan football under 15 team, both youngsters are from Chak Mirza.
الیکشن ڈیوٹی کرنے والے محکمہ تعلیم کلر سیداں کے 13ملازمین ابھی تک معاوضے سے محروم
الیکشن ڈیوٹی کرنے والے محکمہ تعلیم کلر سیداں کے 13ملازمین ابھی تک معاوضے سے محروم ہیں ۔محکمہ تعلیم کے مطابق اس نے صرف آرڈر جاری کئیے ہیں معاوضہ وہ نہیں دے سکتے ۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے مختلف سکولوں سے 13ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے مختلف پولنگ سٹیشنو ں پر تعنیات کیا گیا وہ دو ایام تک وہاں آتے جاتے رہے الیکشن کے روز بھی وہ صبح سے شام گئے تک پو لنگ سٹیشنو ں پر فرائض سر انجام دیتے رہے انہیں پریزائڈنگ افسر نے معاوضہ ادا کیا نہ ہی محکمہ تعلیم اس کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے اس طرح محکمہ تعلیم کے 13سرکاری ملازمین سے الیکشن ڈیوٹی کے نام پر بیگار لی گئی جس کی اب کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ۔متاثرین نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اس زیادتی کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے ۔