Inauguration ceremony of Jammia Masjid Sahot Hayal
جامعہ محمدیہ مسجد سہوٹ حیال کے خوبصورت مینار کی تعمیر مکمل،پی ٹی آئی کے رہنما ایم پی اے راجہ صغیر احمد مٹور مہمان خصوصی
جامعہ محمدیہ مسجد سہوٹ حیال کے خوبصورت مینار کی تعمیر مکمل،پی ٹی آئی کے رہنما ایم پی اے راجہ صغیر احمد مٹور مہمان خصوصی
گزشتہ کافی عرصے سے جامعہ محمدیہ سہوٹ حیال تحصیل کلر سیداں طالب علموں کو بہترین دینی تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،جس میں خصوصی طور پر حاجی محمد عجائب مغل فرانس اور حاجی شوکت علی مغل فرانس اہم کردار ادا کر رہے ہیں،یہاں پر ادارے کی بنیاد میں بھی ان حضرات کا نمایاں کردار رہا ہے،مسجد کو خوبصورت بنانے کے لئے ان حضرات نے دن رات محنت کر کے قلیل مدت میں مسجد سے ملحقہ کثیر لاگت سے مینار مکمل کروا دیا ہے جس کے لئے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، نومنتخب ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ صغیر احمد آف مٹور مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر مہتمم اعلیٰ مولانا احسان اللہ چکیالوی نے حاجی شوکت علی مغل اور حاجی محمد عجائب مغل کا شکریہ ادا کیاکہ جن کی بدولت مسجد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے،حاجی شوکت علی مغل نے کہا کہ اس مدرسہ کو قائم کرنے کے لئے ہمارے والد محترم حاجی محمد تاج مرحوم نے انتھک محنت کی جس کے لئے تمام تر کوششوں کا کریڈیٹ ان کو جاتا ہے اور انشاء اللہ ہم اس فیضان کو جاری رکھیں گئے،مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علماء کرام ،والدین اور بزرگوں کا احترام کریں تاکہ آنے والے وقت میں ہم دنیا میں مستحکم قوم کے طور پر سامنے آئیں،انہوں نے شوشل میڈیا،الیکٹروک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے بھی گذارش کی کہ تمام مکتب فکر کے علماء کی خبر کی تصدیق کئے بغیر شائع نہ کیا کریں اس سے بھی معاشرے میں بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں،حاجی شوکت علی مغل کی جانب سے مستری اور مزدورں میں مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر چےئرمین یو سی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی،اخلاق بھٹی یو کے،سابق ٹیچر عبد الرزاق،بابو ظفر اقبال ممیام،راجہ محمد ثقلین ممیام،حاجی دلپزیر مغل، ملک محمد اشرف،عمران مینو لنگڑیال،حاجی برکت حسین مغل، سمیت علماء کرام اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،افتتاحی تقریب میں عالم اسلام،خوشحال و مستحکم پاکستان اور حاجی محمد تاج مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی،آخری میں تمام حضرات کے لئے خصوصی طور پر لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔