محکمہ فوڈ اتھارٹی کی سلاٹر ہاؤس گوجرخان میں کارروائی، صفائی کے ناقص انتظامات اور جانوروں کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر ٹھیکیدار کو دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ بیمار اور لاغر جانورذبح کرنے پر گوشت تلف کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فوڈاتھارٹی نے اچانک سلاٹر ہاؤس گوجرخان کا وزٹ کیا سلاٹر ہاؤس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جانوروں کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور ذبح کئے جانے والے جانوروں کی مکمل فٹنس نہ ہونے پر ٹھیکیدار قدیر کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ دوقصابوں کو بیمارجانور ذبح کرنے پر جانوروں کا گوشت تلف کر دیا ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاؤس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرے اور ذبح کئے جانے والے جانوروں کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونے کے بعد ذبح کیا جائے اور جانور ذبح کرتے وقت ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہے یہاں کہ امر قابل ذکر ہے کہ قصاب بیمار اور لاغر جانور ذبح کر کے دیدہ دلیری سے فروخت کررہے ہیں جبکہ گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے گوشت کو پانی لگا تے ہیں جو کہ بیماریاں پھیلانے کا باعث ہے شہری حلقوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ سلاٹر ہاؤس گوجرخان پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے اور صحت مند جانور ذبح کئے جائیں اور پانی لگا کر گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے
Gujar Khan; The food authority department has taken action against slaughter house, Gujar Khan, The Slaughter house management was fined 10,000 rps for not providing no records and selling sick animal meat in Gujar Khan.
جامع مسجد المدینہ گلیانہ موڑ گوجرخان کے خطیب اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی کا خطاب
جامع مسجد المدینہ گلیانہ موڑ گوجرخان کے خطیب اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمان کے انسان کی زندگی کو سنوارنے اور فلاح کے مقام تک اس کو پہنچانے میں سب سے بڑا دخل اللہ پاک کے خوف و خشیت اور آخرت کی فکر کو ہے فکرِ آخرت انسان کی فکری اور عملی قوت کو اورزیادہ جلا بخشتی ہے فکرِ آخرت وہ محور ہے جس کے اردگرد تمام عبادتیں گردش کرتی ہیں نماز،روزہ،زکوٰۃ، حج اور دوسری تمام عبادتوں کا آخرت کے یقین عنداللہ جوابدہی کے احساس اور مرنے کے بعد دوبارہ اُٹھائے جانے کے عقیدے سے گہرا تعلق اور مضبوط ربط ہے ۔اگر آخرت کا یقین نہ ہو تو موسم گرما کی چلچلاتی دھوپ میں اور موسم سرما کی سخت ٹھنڈک کے دنوں میں نماز کے لیے مسجد کی طرف رُخ کرنا انتہائی مشکل ہو گا رمضان کے ایام میں بھوک و پیاس کی شدت اور محنت کی کمائی میں سے زکوٰۃ و صدقات کے نام پر اللہ پاک کے راستے میں خرچ کرنے کا حیرت کن عمل اسی لیے آسان ہے کہ موت کے بعد نہ ختم ہونے والی زندگی پر ایمان ہے جس کوآخرت کی فکر ہو جس کے دل میں اللہ پاک کی جوابدہی کا احساس ہو اس کی صحبت اختیار کر لیں اس کے ساتھ رہیں اس کی باتیں سنیں تو یہ فکر آپ کے دل میں بھی منتقل ہو جائے گی یہ صحبت ہی وہ چیز ہے جس نے صحابہ کرامؓ کو بدل دیا آخر یہ وہی لوگ تھے جو دُنیا کی معمولی باتوں پر ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے مرغی کے بچے کی خاطر چالیس سال جنگ جاری رہی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بنے ہوئے تھے خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے مزید کہاکہ جب حضور اکرم ؐ کی صحبت نصیب ہوگئی تو خود بھی بدلے اور دنیا کو بھی بدل ڈالا
راجہ جاویداشرف نے سنگر ہاؤس میں مبارک باددینے کیلئے آنے والوں سے خطاب
اہل گوجرخان نے جس انداز سے راجہ پرویز اشرف سے اپنی محبت کااظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے اسمبلی میں بھی اہل گوجرخان کے مشکو ر اور ممنون ہیں انشاء اللہ گوجرخان کی محرومیوں کا مکمل خاتمہ ہوگا اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ان خیالات کااظہار راجہ پرویزاشرف کے برادر اصغراورپیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاویداشرف نے سنگر ہاؤس میں مبارک باددینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاراجہ جاویداشرف نے کہا کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویز اشرف کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا اور بھاری لیڈ سے جتوا کر اسمبلی میں بھیجا جس کیلئے ہم اپنے ووٹرزسپورٹرز اور دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارٹیوں سے بالاتر ہو کر راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کیلئے کردا رادا کیا اہل گوجرخان کا صحیح فیصلہ ان کی قسمت بدل کر رکھ دے گا ہمارا سابقہ ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے ہم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی تحصیل بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے اب بھی اسی محنت کے ساتھ تحصیل گوجرخان کی تعمیر وترقی میں کردارا دا کریں گے اور اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا گھر گھر جا کر شکریہ ادا کریں گے ہم خدمت کی سیاست کریں گے عوام کے مسائل اور مشکلات کو حل کر کے دکھائیں گے
عوام اس الیکشن سے مایوس نہ ہوں ہم ہرگز دھرنوں کی سیاست نہیں کریں گے
عوام اس الیکشن سے مایوس نہ ہوں ہم ہرگز دھرنوں کی سیاست نہیں کریں گے پارلیمنٹ کی بقا اور عزت کی سیاست ہوگی جو رزلٹ آئے ہیں یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہے اقتدار پھولوں کی سیج نہیں ان خیالات کااظہار سابق امیدواور صوبائی اسمبلی چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن نے مثبت فیصلے کئے احتجاج دھرنوں کی سیاست ہم نہیں کرتے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کا بھرپور رول ہوگا ہم ملک اور پارلیمنٹ کی عزت و تکریم کی بات کرتے ہیں عمران خان نے جو احتجاج اور دھرنا کی سیاست کیے رکھی ہم اس کو نہیں دہرائیں گے چوہدری ریاض نے کہا کہ گوجرخان کیلئے پانچ سو بیڈ کا جدید ہسپتال کی اشد ضرورت ہے یونیورسٹی پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیا جائے ہم عوام کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کریں گے اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس صورتحال پر مایوس نہ ہوں ہم مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے