DailyNewsOverseas news

PTI asked to take action on Model town incident, Dr M Tahir Qadri

ناروے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کوکیفرکردار تک پہنچانے میں تحریک انصاف اپنا کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ناروے کے چار روزہ تنظیمی و تحریکی دورہ پر اوسلو ائیرپورٹ پہنچے تو مقامی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔ ناروے آمد پرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف گذشتہ 4 سالوں سے متاثرین ماڈل ٹاؤن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی آ رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ عمران خان ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں جس ایجنڈے کا وعدہ کیا ہے اگر وہ اس پر عمل کریں گے توپاکستان عوامی تحریک انکی بھرپور سپورٹ کرے گی۔ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جن مقامی رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بھرپور استقبال کیا ان میں صدر منہاج القرآن حاجی نثار پرویز، سینئر نائب صدر چوہدری مشتاق احمد برنالی، سینئر نائب صدر دوئم میاں محمد اسلم، فنانس سیکریڑی محمد آصف، اعجاز وڑائچ، نجم الثاقب، فیض عالم، افضل انصاری، زرتاش بشیر، منہاج ویمن لیگ اور دیگر شامل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری دورہ ناروے کے دوران 4 اگست شام چھ بجے منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر خطاب بھی فرمائیں گئے۔

Norway; Dr Tahir Qadri is on four day visit to Norway, he met large number of Pothwari community and demanded PTI for  justice for victims of Model Town incident

 

Show More

Related Articles

Back to top button