DailyNewsGujarKhan

Guja Khan; Electricity transformer still not replaced in ward 8

گوجرخان، وارڈ نمبر8میں اتارا گیابجلی کاٹرانسفارمردوماہ گزرنے کے باوجود دوبارہ نصب نہ ہو سکا

 گوجرخان، وارڈ نمبر8میں اتارا گیابجلی کاٹرانسفارمردوماہ گزرنے کے باوجود دوبارہ نصب نہ ہو سکاایک ہی ٹرانسفارمر پر واپڈا نے پوری آبادی کا لوڈ ڈال دیا جس کے باعث ٹرانسفارمر آئے روز ٹرپ ہونا معمول بن گیا اور وولٹیج کی کمی سے بجلی کی موٹریں وغیرہ نہیں چلتیں اہل محلہ نے بتایا کہ وارڈ نمبر8میں بجلی کے دو ٹرانسفارمر نصب تھے واپڈا گوجرخان نے دو ماہ قبل ایک ٹرانسفارمر اتارا جسے دوبارہ نصب کرنے کی زحمت گوارا نہ کی ایک ٹرانسفارمر اوورلوڈہونے کے باعث آئے روز ٹرپ ہوجاتا ہے اور بجلی کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے اس صورتحال سے اہل محلہ سخت تکلیف دہ صورتحال میں مبتلا ہیں واپڈا گوجرخان فوری طور پر دوسرا ٹرانسفارمر نصب کر کے آبادی مکینوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے

Gujar Khan; Electricity transformer was taken off in ward 8 two moths ago, The public are still awaiting replacement.

غلام سرور خان کو مبارک باد

غلام سرور خان کو ممبر قومی اسمبلی اور عمارصدیق خان کو ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر الحاج چوہدری محمد عظیم امیر افضل قریشی راجہ طارق محمود بھٹی اور راجہ عبدالغفور کیانی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارک باد پیش کی اس موقع پر غلام سرور خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی شاندار کامیابی حق وسچ کی فتح ہے باشعور عوام نے بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ملک بھر میں کامیاب کیا تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کرے گی اس موقع پر الحاج چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ غلام سرور خان کی تاریخی کامیابی پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں غلام سرورخان عوام دوست سیاستدان ہیں جن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں 

تحریک انصاف نے ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کی, شہزادہ خان

تحریک انصاف کے سٹی صدر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے پہلی بار ملک سے کرپٹ مافیا کا مکمل صفایا ہوا ہے عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا اور ووٹ کی پرچی سے ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا کا صفایا کیا عمران خان ہی واح دلیڈر ہیں جو ملک و ملت کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتے ہیں تحریک انصاف ملک میں حق وانصاف کا بول بالا اور مظلوم طبقہ کا ساتھ دے کر داد رسی کرے گی اب کوئی بھی ظالم جاگیردار وڈیرہ غریب اور مظلوم طبقہ پر ظلم نہیں کرسکے گا عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دیں گے

گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،موٹرسائیکل چور گروہ عرصہ دراز سے متحرک، شہر سے متعدد موٹرسائیکل چوری کر لیے گئے پولیس تاحال موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام، پولیس موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے شہر سے متعدد موٹرسائیکل چوری کر لیے گئے لیکن پولیس تھانہ گوجرخان کی طرف سے صرف رپورٹ درج کرنے تک کارروائی ہوتی ہے جبکہ موٹرسائیکل چورگروہ کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک نہ ہے شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں

Show More

Related Articles

Back to top button