DailyNewsKallar Syedan

Ex Chairman UC Darkali Mahmuri Raja Ishtiaq passed away

سابق چیئرمین یوسی درکالی معموری راجہ اشتیا ق احمد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی

سابق چیئرمین یوسی درکالی معموری راجہ اشتیا ق احمد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد ،محمود شوکت بھٹی، ،حافظ سہیل اشرف ملک، سلیمان شمسی،شیخ ندیم احمد، راجہ جہانگیر اختر بھٹی، حاجی اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز، عابد زاہدی،ساجد بٹ، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، محمد آصف منہاس، چوہدری محمد ذوالفقار ،بلال قیوم چغتائی، شیخ خورشید احمد، صوفی بشیر خان، چوہدر ی محمد اشفاق،چوہدری جمیل اختر اور دیگر نے شرکت کی

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک کی بے ضابطگیوں نے مسافر گاڑیوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر دیں۔

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک کی بے ضابطگیوں نے مسافر گاڑیوں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر دیں۔25کلو میٹر طویل دورویہ سڑک کے دونوں جانب چلنے والی گاڑیاں بائیں جانب کی بجائے دائیں جانب چلتی ہیں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں انہیں ہارن بجا کر خبر دار کرتی ہیں لائٹس جلائی جاتی ہیں مگر یہ گاڑیاں ٹس سے مس نہیں ہوتی اس طرح پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو بائیں طرف سے گاڑیوں کو پاس کرنا پڑتا ہے جو نہ صرف خلاف قواعد ہے بلکہ اس سے حادثات بھی جنم لیتے ہیں اور یہ سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس اس مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے ۔

ہارون کمال ہاشمی کی خوشدامن کی رسم قل کی دعا گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی

برطانیہ کے شہر سٹوک آنٹرنٹ کے محمد افضل ہاشمی کی اہلیہ پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کی خوشدامن کی رسم قل کی دعا گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی جس میں ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی، ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، مسلم لیگ ن کہوٹہ ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، علامہ محمد اقبال قریشی ، بدر منیر ہاشمی، قاضی زاہد نعیم ، احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں میں ٹماٹر کے نرخوں میں آگ لگ گئی

کلر سیداں میں ٹماٹر کے نرخوں میں آگ لگ گئی ،سرکاری نرخ 80روپے جبکہ بازار میں 120روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت کئیے جا رہے ہیں ۔انتظامیہ اس ساری صورتحال پر لا تعلق ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے گراں فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

راجہ صغیر احمد اور چوہدری جاوید کوثر کو بھاری کامیابی پر دلی مبارکباد

مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن صوبیدار غلام ربانی نے حلقہ پی پی 7پی پی 8سے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور چوہدری جاوید کوثر کو بھاری کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button