سوشل میڈیا کی خبروں کے مطابق بریڈفورڈ میں چار پاکستانی نژاد نوجوان پولیس کی جانب سے پیچھا کیے جانے پر تیز رفتاری کی کوشش میں حادثے سے دو چار ہوگئے جس کے نتیجے میں چاروں کی موت واقع ہوگئی۔ سوشل میڈیاپر آنے والی رپورٹس کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے بنگلی روڈ سے ٹالر لین بریڈفورڈ پرٹرن لینے والی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار چار نوجوان پولیس کی جانب سے تعاقب کیے جانے پر حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چاروں نوجوانوں کے اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان چاروں نوجوانوں کے نام یہ ہیں۔ مرتضٰی چوہدری، طیب، ذیشان خالد اور ارباز حسین۔ان میں مرتضٰ چوہدری حال ہی میں کالج کی تعلیم سے فارغ ہوا تھا۔ پولیس نے جائے حادثہ والی سڑک کو پبلک کے لیے بند کردیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق نوجوان ٹالر لین پر رات وقت گاڑیوں سے ریسز لگاتے ہیں اور اس سڑک پر پہلے بھی کئی بار حادثات ہو چکے ہیں۔ ایک مقامی خاتون کے مطابق جب اسے ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی تو اس نے باہر نکل کر دیکھا اسے ایک ٹائر سڑک کی دوسری طرف اڑتا ہوا دکھا جس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی کا ٹائر نکل گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور انھیں نوجوانوں کی موت کا انتہائی دکھ ہے مگر جلد ہی اصل واقعہ پبلک کے سامنے لایا جائے گا۔
Bradford; Four men who were killed in a crash in the early hours of this morning following a police chase have been named on social media. It happened at 5.30am on Bingley Road, at the junction with Toller Lane. the men have been names as Murtaza Choudhury Murthi, Tayyab, Zeeshan Khalid and Arbaz Hussain.
The group were travelling in a grey BMW, and West Yorkshire Police has confirmed all the people in the vehicle who were killed were men. Family members are beginning to gather at the site.
Murtaza Choudhury Murthi,” had just come out college, he had his life ahead of him. family have been left devastated.”
Two other victims have been named online as Zeeshan Khalid and 21-year-old Arbaz Hussain, while a fourth is currently identified only as Tayyub.
The road is currently closed to traffic and is likely to remain closed throughout most of the day.
A spokesperson for the Independent Office for Police Conduct said it had launched an investigation and a team are now at the scene gathering evidence.