Polling agent claims election were not fair or clean
پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف تھے نہ ہی منصفانہ
پولنگ سٹیشن پھلینہ میں بلدیہ کلر سیداں کی وارڈ منگال سے مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ مرزا اظہر محمود نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف تھے نہ ہی منصفانہ ۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاانہیں الیکشن کے روز پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اور دیگر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ کمرے کے ایک طرف بٹھایا گیا جبکہ جب شام کی گنتی شروع ہوئی تو پولنگ عملہ دائرے کی شکل میں بیٹھ گیا اور گنتی شروع کی ۔مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی کے عمل سے الگ رکھا گیا جب میں نے اصرار کیا کہ ووٹ پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں کھولے جائیں تو وہاں ڈیوٹی پر موجود فوجی نے کہا کہ آپ خاموشی سے جہاں بیٹھے ہیں وہیں بیٹھے رہیں اور اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں ۔اس طرح ہم تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ گنتی کے عمل سے خاصے فاصلے پر بیٹھے رہے اور پولنگ عملے نے کسی بھی ایجنٹ کو کوئی ایک بھی ووٹ اکاؤنٹ کرتے دکھائی نہ دی ۔اس طرح یہ عمل منصفانہ ہے نہ شفاف جب پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں پول شدہ ووٹ کھولے ہی نہیں گے تو ان کی شفافیت پر کیسے یقین کر لیں ۔
Kallar Syedan; Polling agent Mirza Azhar Mahmood who was agent at Mangal polling station said in his opinion that the elections were not fair or clean.
اسلام آباد کے شہری کا کلر سیداں میں ہوٹل پر بیٹھنا مہنگا پڑا چور کار لے اڑے
اسلام آباد کے شہری کا کلر سیداں میں ہوٹل پر بیٹھنا مہنگا پڑا چور کار لے اڑے ٹریکر کی مدد سے گاڑی روک لی گئی مگر ملزمان گاڑی کے دروازے اور دیگر سامان اتار کر ہمراہ لے گئے ۔علی عباس ولد امان اللہ سکنہ پنڈوریاں اسلام آباد نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ قاضیاں میں اپنے سسرالیوں کو ملنے کے بعد کلر سیداں کے راستے واپس اسلام آباد جا رہے تھے کہ رات 8 بجے کلر سیداں شہر میں گاڑی کھڑی کر کے اندر ہوٹل میں کھانا کھانے چلے گئے ۔تقریبا 45 منٹ بعد جب باہر نکلے تو گاڑی موجود نہ تھی ٹریکر کی مدد سے گاڑی کو شاہ باغ کے قریب بند کر دیا گیا مگر ملزمان پولیس کی آمد سے قبل ہی گاڑی کے چاروں دروازے کھول کر ہمراہ لے گئے کلر سیداں پولیس نے گاڑی برآمد کر لی ۔
بلدیہ کلر سیداں خاموش تماشائی کلر سیداں کی مین سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند
بلدیہ کلر سیداں خاموش تماشائی کلر سیداں کی مین سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ،فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے قبضے جما لیے ۔گاڑیاں سڑک سے گزر سکتی ہیں نہ لوگ فٹ پاتھ پر پیدل چل سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کلر سیداں کی خاموش پالیسی نے قانون شکنوں کو حوصلہ دیا کلر سیداں شہر کی مین پنڈی چوآ روڈ کو گاڑیوں کے لیے تقریباً بند کر دیا گیا سڑک اور شولڈرز پر دونوں اطراف میں درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں موٹر سائیکل صبح سے رات تک پارک رہتے ہیں اس کے علاوہ رکشہ والوں اور ریڑھی والوں نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ۔کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں یہی وجہ ہے کہ مین سڑک پر سارا دن گاڑیوں کا ہجوم رہتا ہے اور طویل قطار ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔سڑ ک کے کنارے فٹ پاتھ پر جہاں دوکانداروں نے اپنا سامان لگا رکھا ہے وہی پر موٹر سائیکلوں کی درجنوں ورکشاپیں بھی قائم ہیں ۔مگر اس ساری صورتحال پر بلدیہ کلر سیداں خاموش تماشائی ہے اور اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔کلر سیداں کے شہریوں نے بلدیہ کلر سیداں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کو تا حال اضافہ نہ مل سکا
ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کو تا حال اضافہ نہ مل سکا۔نگران وزیر خزانہ نے بجٹ میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ پنشنرز کی پنشنز میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود یکم اگست کو ملنے والی پنشن میں اضافہ کی رقم شامل نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کلر سیداں میں محکمہ پوسٹ اور مختلف بنکوں سے وصول کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں پنشنرز کو اضافہ کی رقم نہ ملنے پر ان میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر محکمہ پوسٹ کلر سیداں نے بتایا کہ انہیں دس فیصد اضافہ کی ادائیگی کے حوالے سے ابھی تک احکامات ہی موصول نہیں ہوئے ہیں ۔انہوں نے نگران وزیر خزانہ سے اضافہ کی رقم کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار کے کنوئیر راجہ جہانگیر اختر نے بجلی بلوں میں بجلی چوری کا بل ہر صارف کے ذمے ڈالنے کی شدید مذمت
متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوہار کے کنوئیر راجہ جہانگیر اختر نے بجلی بلوں میں بجلی چوری کا بل ہر صارف کے ذمے ڈالنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا بجلی چوروں کو پکڑنے اور انہیں سزا دینے کے بجائے بجلی چوروں کا بل ہر صارف سے ٹی آر اورایف سی سر چارج وصول کر رہا ہے یہ وہ رقم ہے جو بجلی چور چوری کرتے ہیں ۔ اُس نقصان کو پورا کرنے کے لیے واپڈہ ہر اُس شریف محب وطن شہری سے وصول کر رہا ہے جبکہ وہ بجلی چوری کے عمل میں شریک نہیں ہوتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوج اس چوری کو روکے اور دہشت گردوں کی طرح بجلی چوری کے جرم میں فوجی عدالتوں کے ذریعے ان کو سزائے موت دے یہ بہت بڑے ملک دشمن ہیں یہ ہر وہ گھٹیا کام کرنے کے لیے تیار ہیں جس سے ان کی تجوریاں دولت سے بھری جا سکیں یہ ایک گھر کا اور دکان کے بل میں لگے ہوے سرچارج ہیں۔
انوار الحق راجہ کے ماموں صوفی سلیمان حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے
انوار الحق راجہ کے ماموں صوفی سلیمان حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گاؤں سکوٹ میں ادا کی گئی جس میں چیرمین راجہ ندیم ،ٹھیکیدار بشارت حسین، احمد، خان شبیر خان ، شاہ جہان کیانی ، منیر چشتی ،محمد مقصود سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود واپس برطانیہ روانہ ہو گئے
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود واپس برطانیہ روانہ ہو گئے ۔یہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ جاوید اشرف کی انتخابی مہم چلانے کے لیے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ میں آئے تھے جو گزشتہ رو ز واپس برمنگھم روانہ ہو گئے ۔