صحت کی سہولیات کی فری فراہمی ہمارا مشن ہے ،علاقہ بھر میں پانچ سالوں میں 25سے زائد فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر چکے ہیں اور ہزاروں لوگ مستفید ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے فری میڈیکل اور آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کی کوششوں سے ایک اور فری میڈ یکل اور آئی کیمپ کا انعقاد رفاہ انٹر نیشنل اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس ڈھوک چوہان جنڈ نجا رمیں کیا گیا جس میں دس ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 520افراد کا مفت چیک اپ کیا اورادویات کے علاوہ عینکیں فراہم کی گئیں رفاہ ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر علیم بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محمود،چوہدری صاحبداد،راجہ زاہد الیاس،راجہ شہزاد کونسلر،چوہدری آصف نواز،ذاکر محمود،صوبیدار محمدانور،ملک منیب،ملک مہربان،اخلاق حسین شاہ،مظفر حسین شاہ،مرزا پرویز حسین اور دیگرممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 8ہزار افراد کو ہیپا ٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کروائی جا چکی ہے۔
ماہر تعلیم وقاراحمد قاضی نے ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب
انسانیت کی معراج علم کی روشنی ہے ، علم ہر مرد و زن کے لئے انتہائی ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم وقاراحمد قاضی نے ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علم کے بغیر انسانیت کی تکمیل نا مکمل ہے ، علم ہر انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے ، اس وقت پاکستان میں لٹریسی ریٹ انتہائی کم ہے جس کے باعث ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی بجائے بہت پیچھے ہے ، آج ہمیں دنیا کے پیچھے بھاگنا پڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے مذہب کی بنیاد ہی علم پر رکھی گئی ہے لیکن ہم نے شارٹ کٹ کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کی بناء پر ہم بجائے ترقی کے تنزلی کی طرف جار رہے ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں پر توجہ دیں اور انہیں علم دوست بنانے کی کوشش کریں ، اس موقع پر سینئر صحافی الحاج محمد اخلاق ارشد، پیرزادہ سید تصور حسین شاہ ، عادل محمود چشتی ، رفعت محمود مرزا ، ڈاکٹر وقار بٹ ودیگر احباب بھی موجود تھے
محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راجہ پرویزاشرف کی الیکشن 2018 میں شاندار کامیابی پر احاطہ کچہری میں مٹھائی تقسیم
ممتاز قانون دان محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راجہ پرویزاشرف کی الیکشن 2018 میں شاندار کامیابی پر احاطہ کچہری میں مٹھائی تقسیم کی محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے راجہ پرویزا شرف کو ایم این اے منتخب ہونے پر جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 سے فتح یاب ہونے والے چوہدری جاوید کوثر اور حلقہ پی پی 9 سے چوہدری ساجد محمود کو کامیابی سمیٹنے پر مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اہلیان گوجرخان نے ثابت کیا کہ سیاست کا معیار صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ تینوں نومنتخب امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی تحصیل گوجرخان کے باسیوں کے دیرینہ مطالبات جن میں گوجرخان کو ضلع بنانے ، ٹراما سنٹر اور پوٹھوہار یونیورسٹی کا قیام شامل ہے ان مطالبات کو پورا کرنے کیلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ عملی جدو جہد کریں گے
گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری
گوجرخان شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری، نواحی آبادیوں میں کئی کئی روز پانی سپلائی نہ ہونے سے آبادی مکین سخت پریشان بلدیہ گوجرخان شہر میں پانی کی سپلائی کو بہتر کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کرے شہریوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں آکر صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں بلدیہ کی طرف سے سپلائی کیا جانے والا پانی ہفتہ میں ایک بار میسر ہوتا ہے جس کے باعث شدید گرمی اور حبس کے موسم میں عوام سارا دن پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں بلدیہ نواحی آبادیوں میں پانی کے سپلائی کے نظام کو بہتر کرے